عامر شادی کے بعد بالکل بدل گیا تھا: تیونسی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
—جنگ فوٹو
کراچی کے شہری کی محبت میں تیونس سے آئی خاتون سندا کا کہنا ہے کہ عامر شادی سے پہلے الگ تھا، شادی کے بعد بالکل بدل گیا تھا۔
تیونس سے آئی خاتون سندا نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میری طلاق کے بعد میرے والدین نے مجھ پر ہی الزام عائد کیا۔
سندا کا کہنا ہے کہ میں پاکستان میں رہنا چاہتی ہوں لیکن اگر کچھ نہیں ہوا تو اپنے ملک واپس چلی جاؤں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نارتھ افریقہ کے ملک تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری نے کراچی کے وومن تھانے پہنچ کر پناہ کی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی کی محبت کا کراچی میں افسوسناک انجاماس لڑکی کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، جنونی محبت میں مبتلا ہو کر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کے لیے سندا پاکستانی ویزا حاصل کر کے 28 نومبر 2024ء کو کراچی پہنچ گئی تھی۔
لڑکی کو عامر اور دیگر نے کراچی ایئر پورٹ سے ریسیو کیا، اگلے ہی دن عامر کے اہلِ خانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کرا دی۔
نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں رجسٹرڈ ہوا۔
خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں، جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔
لڑکی کے مطابق وہ اب اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے، ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ واپس نہیں جا سکتی۔
ویزے کی تجدید کے لیے لگ بھگ 400 امریکی ڈالرز اور سوا دو لاکھ روپے سے زائد کے ہوائی ٹکٹ کے انتظام کا بھی لڑکی پر بوجھ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی؛ خاتون کی کمبل میں لپٹی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
کراچی:منگھوپیر حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر دیا۔
ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جبکہ خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کی لاش کی اطلاع گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے کچرا چننے والے علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی تھی۔
ایس ایچ او نے بتایا شبہ ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کیا گیا، لاش کو کمبل میں لپیٹ کر کچرا اٹھانے والے ٹرکوں کے ذریعے گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکا گیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے اور ڈی این اے کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جائے گی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون کو قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔