کراچی میں صبح سے ابتک کہاں کتنی بارش ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آ گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سعدی ٹاؤن میں 47.5 ملی میٹر، گلشنِ حدید میں 37 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایت کو فوری حل کیاجائے۔
پی اے ایف فیصل بیس پر 31 ملی میٹر، گلشنِ معمار میں 37.
اولڈ ایئر پورٹ پر 18.2 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 29.8 ملی میٹر، کورنگی میں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں 19.4 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز سیون میں 25.5 ملی میٹر، کیماڑی میں 18.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جناح ٹرمینل پر 29.2 ملی میٹر، جبکہ مسرور بیس پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملی میٹر بارش ریکارڈ کراچی میں
پڑھیں:
سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال 6 اموات ریکارڈ
رواں سال کانگو وائرس سے پانچوں اموات کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس سے 5 اور ٹھٹھہ کے 1 شہری کا انتقال ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے پانچوں اموات کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جون میں کانگو وائرس کے باعث 2 موات ملیر سے، جبکہ 1 ٹھٹہ سے رپورٹ ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے میں کانگو وائرس کے 1، 1 مریض کا انتقال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی کے جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو کا مریض انتقال کر گیا۔ جے پی ایم سی اسپتال کے حکام کے مطابق 28 سال کے مریض کو تیز بخار اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایا گیا تھا۔