وزیراعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے کا اعتراف کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔
غیر ملکی جریدے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی، پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بلوم برگ
پڑھیں:
وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق، شہباز شریف کی شق واپس لینے کی ہدایت
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ ان کی پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔