ایشین گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔
جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں چائینز تائپے کو 32-56 سے زیر کرلیا۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ اتوار کو میزبان کوریا کے خلاف کھیلے گا، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو مات دی تھی۔
چار جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔
گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئن شپ میں
پڑھیں:
پاکستان 2030 سیمینار: عوامی مسائل جلد حل کے لیے ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے کی تجویز
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ قومی سیمینار ’2030 کا پاکستان، چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں‘ کے مقررین نے کہا ہے کہ ملک میں بہتر حکمرانی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید صوبے قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے گورننس اور سروس ڈلیوری میں نمایاں بہتری آئے گی۔
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے صوبے بنانے سے گورننس کے مسائل حل ہوں گے اور عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی ہے، مصطفیٰ کمال
پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئرمین میاں عامر محمود نے کہا کہ دہائیوں سے عوام سہولتوں کی کمی اور ناقص انتظامات کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ ہر ڈویژن کو صوبہ بنایا جائے تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے صوبائی دارالحکومتوں یا اسلام آباد نہ جانا پڑے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت ملک میں اڑھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ 44 فیصد غذائی قلت کا شکار ہیں۔ انہوں نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمزور ادارے، کرپشن اور غیر منصفانہ منصوبہ بندی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
پروفیسر چودھری عبدالرحمن، چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز، نے کہا کہ ملکی ترقی نوجوانوں کے بغیر ممکن نہیں، اصل مسئلہ ہنر کی کمی نہیں بلکہ نوجوانوں میں مقصدیت کا فقدان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2030 کا پاکستان، پنجاب گروپ آف کالجز چانسلر حسن محمد خان رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میاں عامر محمو نئے صوبے