Daily Ausaf:
2025-08-12@22:46:45 GMT

ٹرمپ ٹارگٹ ، ایران کے بعد شمالی کوریا ؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

کیا ایران کے بعد امریکہ کا اگلا ٹارگٹ شمالی کوریا ہے؟ یہ سوال ایران پر امریکی حملے کے فورا بعد عالمی سطح پر شدت سے زیرِ بحث آ رہا ہے۔ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری نے مشرق وسطی کی فضامیں خوف وہراس پیدا کر دیا،مگر مشرقی ایشیا کے پالیسی سازوں اور اسٹریٹجک ماہرین نےاس واقعے کو ایک اور زاویے سے دیکھا اور یہ سوال ابھرا کہ کیا امریکہ وہی طرزِ عمل اب شمالی کوریا کے خلاف بھی اختیار کرے گا؟ اگرچہ ایران اور شمالی کوریا کے حالات بظاہر مماثل دکھائی دیتے ہیں، لیکن جوہری صلاحیت، عسکری اتحادی، اور جغرافیائی حقائق انہیں یکسر مختلف بنا دیتے ہیں۔ امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی طرح کی مہم جوئی کرنا ایران سے کہیں زیادہ پیچیدہ، خطرناک اور مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔کیا ایران پر حملہ شمالی کوریا کو مزید ضدی اور خطرناک بنا دے گا؟یہ سلگتا سوال ماہرین کو پریشان کیے ہوئے ہے۔ شمالی کوریا جو پہلے ہی دنیا سے کٹا ہوا، خودمختار اور عسکری طور پر حساس ملک ہے، ایران پر امریکی حملے کو اپنی بقا کے بیانیے کا ثبوت سمجھ رہا ہے۔ پیونگ یانگ میں موجود حکام اب یہ سمجھنے لگے ہیں کہ اگر ایران جیسا ملک جو جوہری ہتھیاروں کے بغیر صرف افزودہ یورینیم رکھتا تھا، امریکی حملے سے نہ بچ سکا، تو شمالی کوریا کے پاس پسپائی کا کوئی راستہ نہیں۔ اس سوچ کے نتیجے میں شمالی کوریا کی ضد، اس کی عسکری تیاریوں اور جوہری پروگرام کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ اب وہ خود کو ہر حال میں محفوظ رکھنے کے لیے جارحانہ پالیسیوں کو ترجیح دے گا۔کیا امریکہ کا ایران پر حملہ پیونگ یانگ کے دیرینہ موقف کو درست ثابت کرتا ہے؟شمالی کوریا عرصہ دراز سے کہتا آ رہا ہے کہ امریکہ کا مقصد صرف کمزور حکومتوں کو نشانہ بنانا ہے اور صرف جوہری ہتھیار ہی اس کی جارحیت سے بچنے کی ضمانت ہیں۔
ایران پرحملے نے اس موقف کو بین الاقوامی سطح پر تقویت دی ہے۔ پیونگ یانگ کے بیانیے کو اب داخلی سطح پر عوام اور حکومتی مشینری کے درمیان مزید پذیرائی مل رہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے عسکری کارروائی نے سفارتکاری کے دروازے مزید بند کر دیئے ہیں اور شمالی کوریا کودفاعی نہیں بلکہ جارحانہ حکمتِ عملی اختیارکرنے کی ترغیب دی ہے۔ شمالی کوریا روس سے دفاعی تعاون کیوں بڑھا رہا ہے؟ یوکرین جنگ کے بعد شمالی کوریا اور روس کے درمیان فوجی تعلقات میں غیرمعمولی وسعت آئی ہے۔ روس کو گولہ بارود، راکٹ، توپیں اور دیگر عسکری سازوسامان بہت بڑی مقدار میں فراہم کرنے کے بدلے میں پیونگ یانگ کو فضائی دفاع، الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی اور میزائل نظام جیسی جدید دفاعی صلاحیتیں حاصل ہو رہی ہیں۔ اس تعاون کا ایک مقصد امریکہ کی ممکنہ جارحیت کے خلاف مضبوط تزویراتی بندوبست بھی ہے۔ روس کے ساتھ اس تعلق کو شمالی کوریا اپنی سلامتی کا اہم ستون تصور کر رہا ہے۔ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں بنیادی فرق کیا ہے؟ ایران ابھی تک جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے مرحلے میں نہیں پہنچا جبکہ شمالی کوریا کے پاس پہلے سے تقریبا 40 سے 50 جوہری وارہیڈز موجود ہیں۔ مزید یہ کہ شمالی کوریا کے پاس انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائلز (ICBMs) بھی ہیں جو امریکہ کی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس فرق کا مطلب یہ ہے کہ جہاں ایران کو دبائو کے ذریعے روکاجا سکتا تھا، وہاں شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی جارحیت براہ راست جوہری ردعمل کو دعوت دےسکتی ہے۔کیا شمالی کوریا پر حملہ ایٹمی جنگ کی طرف پہلا قدم ہوگا؟ اگر امریکہ شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی عسکری مہم جوئی کا آغاز کرتا ہے تو اس کے نتائج ایک محدود تنازعے سے کہیں آگے نکل سکتے ہیں۔ شمالی کوریا کے پاس موجود جوہری صلاحیت، اس کی جارحانہ حکمت عملی، اور روس کے ساتھ اس کا اتحادیہ سب مل کر ایک ممکنہ عالمی جوہری جنگ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ اس خطرے کو نظر انداز کرنا کسی بھی عالمی قیادت کے لیے ناقابل معافی غلطی ہوگی۔امریکہ کو شمالی کوریا پرحملے سے پہلے کن قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا؟ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان دفاعی معاہدے کی شقوں کے مطابق، کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل سیئول سے مشاورت ضروری ہے۔ یہ صرف رسمی کارروائی نہیں بلکہ ایک پیچیدہ سیاسی اور قانونی مرحلہ ہے۔
جنوبی کوریا، جو خود شمالی کوریا کی زد میں ہے، کسی بھی حملے سے قبل تمام ممکنہ نتائج کا تخمینہ لگائے گا، اور ممکنہ طور پر اس کی مخالفت کرے گا۔ یہ معاہدہ امریکی صدر کو فوری طور پر فیصلہ کرنے سے روک سکتا ہے، خاص طور پرجب حملے کے نتائج ناقابلِ پیشگوئی ہوں۔روس اور شمالی کوریا کا دفاعی اتحاد امریکہ کے لیے کیا چیلنج کھڑا کرتا ہے؟ روس اور شمالی کوریا کے درمیان اگرچہ پرانا دفاعی معاہدہ موجود ہے، لیکن حالیہ برسوں میں اس میں نئی جان ڈالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ روس، جو یوکرین جنگ میں پہلے ہی مغرب کےخلاف کھڑا ہے، ممکنہ طور پر شمالی کوریا کےدفاع میں کھل کر میدان میں آ سکتا ہے۔ یہ صورتِ حال امریکہ کے لیے دو محاذی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہےایک یورپ میں اور دوسری مشرقی ایشیاء میں جس کے لیے امریکہ نہ سیاسی طور پر تیار ہے، نہ عسکری طور پر۔یہ سوال بھی کیاجا رہا ہے کہ کیا امریکہ کی ایران پر کارروائی جوہری پھیلا کو کم کرے گی یا بڑھائے گی؟ ایران پرحملے سے امریکہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ جو ملک جوہری طاقت نہیں رکھتا وہ حملے کا آسان ہدف ہے۔ اس پیغام نے نہ صرف شمالی کوریا بلکہ دیگر ممکنہ جوہری عزائم رکھنے والے ممالک کو بھی خبردار کر دیا ہے کہ طاقت کی واحد زبان جو مانی جاتی ہے وہ ہتھیاروں کی زبان ہے۔ اس حملے نے جوہری عدم پھیلائو کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، اور اس بیانیے کو فروغ دیا ہے کہ صرف جوہری ہتھیار ہی خودمختاری کی ضمانت ہیں۔کیا ٹرمپ ایران پر حملے کے ذریعے داخلی سیاست سے توجہ ہٹانا چاہتے تھے؟ ٹرمپ پر داخلی دبائو شدید ہے، خاص طور پر ان کے سیاسی اتحادی نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس کے تناظر میں۔ اسرائیل اور امریکہ کی باہمی سیاسی ہم آہنگی کی روشنی میں یہ قیاس بے بنیاد نہیں کہ ایران پر حملہ داخلی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے اور اسرائیلی قیادت کو ریلیف دینے کی ایک کوشش تھی۔ اس طرح کی عسکری مہم جوئی اکثر داخلی سیاسی مفادات کے تابع ہوتی ہے، اور یہی شک امریکہ کے عالمی کردار کو مشکوک بنا دیتا ہے۔یہ تمام دلائل اور واقعات مل کر اس بات کی گہرائی سے تصدیق کرتے ہیں کہ شمالی کوریا ایران سے یکسر مختلف تزویراتی تناظر رکھتا ہے۔ اس پر ایران جیسے حملے کی کوشش نہ صرف خطے کو جوہری تصادم کی طرف لے جا سکتی ہے بلکہ امریکہ کے عالمی مقام، اتحادیوں پر اعتماد، اور داخلی استحکام کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ایران پر گرنے والے امریکی بم دراصل پیونگ یانگ کے ایٹمی بنکروں میں گونجنے والی گھنٹیاں ہیں، جو دنیاکو کسی بڑے المیے سے پہلے خبردار کر رہی ہیں۔ اگر واشنگٹن نے ان گھنٹیوں کو سننے سے انکار کیا، تو شاید دنیا کو اس کی قیمت تاریخ کے مہنگے ترین فیصلوں میں سے ایک کے طور پر چکانا پڑے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے پاس اور شمالی کوریا کہ شمالی کوریا پیونگ یانگ امریکہ کا کے درمیان امریکہ کی امریکہ کے ایران پر کسی بھی پر حملہ حملے سے کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

جیلی فِش کے جھُنڈ نے فرانس کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ بند کروا دیا

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب جیلی فِش کے ایک بڑے جھُنڈ نے ملک کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھروں میں سے ایک کو اچانک بند کروا دیا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شمالی ساحل پر واقع گراوی لینز نیوکلیئر پاور پلانٹ اُس وقت مکمل طور پر آف لائن ہوگیا جب جیلی فِش نے ری ایکٹرز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دریا سے پانی کھینچنے والے نظام کو جام کر دیا۔

پلانٹ کے آپریٹر EDF کے مطابق اتوار کی رات کو تین ری ایکٹرز خودکار نظام کے تحت بند ہوگئے کیونکہ پمپنگ اسٹیشن کے فلٹرز جیلی فِش سے بھر گئے تھے۔ کچھ دیر بعد چوتھا ری ایکٹر بھی رک گیا، اور یوں پورا پلانٹ بند ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ باقی دو ری ایکٹرز پہلے ہی مرمت کی وجہ سے بند تھے۔ یہ پاور پلانٹ تقریباً 50 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ EDF نے وضاحت کی کہ اس واقعے سے نہ تنصیبات کو کوئی نقصان ہوا، نہ ہی عملے یا ماحول کو خطرہ لاحق ہوا۔ حتیٰ کہ فرانس سے برطانیہ کو بجلی کی فراہمی پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جیلی فِش نے اس نوعیت کا مسئلہ پیدا کیا ہو۔ 2021 میں اسکاٹ لینڈ کا ٹورنیس نیوکلیئر پلانٹ بھی ایک ہفتے کے لیے بند ہوا تھا جب جیلی فِش نے پانی کے انٹیک پائپ کے فلٹرز کو بلاک کر دیا تھا، اور 2011 میں بھی اسی پلانٹ کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنا پڑا تھا۔

ایسے واقعات سویڈن، امریکہ، جاپان اور فلپائن میں بھی دیکھنے میں آ چکے ہیں، جہاں جیلی فِش کے جھُنڈ جوہری یا کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی ٹھنڈک کے نظام کو متاثر کر کے انہیں بند کروا دیتے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • جیلی فِش کے جھُنڈ نے فرانس کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ بند کروا دیا
  • جنوبی کوریا کے صدر لی اور صدر ٹرمپ کی 25 اگست کو سکیورٹی و معیشت پر سربراہی ملاقات
  • امریکہ پر انحصار کی قیمت
  • ایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار
  • ایران کے جوہری سائنس دان خفیہ مقامات پر منتقل، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار
  • شمالی علاقوں میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان، پنجاب سے سیاح سفر سے گریز کرنے لگے
  •  حافظ عبدالکریم کی جانب سے شمالی پنجاب کے تنظیمی ذمہ داروں کا اعلان
  • جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی کی شرح گرنے سے فوج کی تعداد میں بڑی کمی
  • ایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا
  • ایران نے قفقاز میں ٹرمپ راہداری کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا