2025-08-13@15:39:50 GMT
تلاش کی گنتی: 859
«امریکہ کا»:

امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کارروائی پر اتفاق کیاہے، شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف مل کر کارروائی پر اتفاق کیاہے، امریکہ نے پاکستان کی دہشت گرد گروہوں کو قابو میں رکھنے کی کامیابیوں کو سراہا ہے، بھارت کھلے عام بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، اس کے علاوہ امریکہ نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔ مشترکہ اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 18 جولائی 2024ء کو مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ بی ایل اے/ مجید بریگیڈ متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے بی ایل...

پاکستان اور امریکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسداد دہشتگردی کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی تعمیر پراتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکہ نے اسلام آباد میں ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دوہراتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مذاکرات 12 اگست کو وزارتِ خارجہ میں ہوئے جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے کاؤنٹر ٹیررازم گریگوری ڈی لوگیرفو نے کی۔ ...
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت کا دور اسلام آباد میں ہوا, پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کا مقابلہ کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت سپیشل سیکرٹری برائے یو این نبیل منیر اور امریکی قائم مقام کوارڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں...
فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جس کے پیش نظر بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چودھری نے ملاقات کی، جس میں پاک-امریکہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران نوید انور چودھری نے وزیراعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ تک مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تاجر ملک کے “معاشی سفیر” ہیں۔ انہوں نے شکاگو چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون...
بیجنگ : چین اور امریکہ نے چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور 12 اگست 2025 سے کئی اقدامات کے نفاذ پر اتفاق کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اول، امریکہ 2 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14257 میں چینی مصنوعات ، جن میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات شامل ہیں، پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا اور 12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایگزیکٹو آرڈر میں طے شدہ ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد...
احمدمنصور:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا، امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے ۔...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) ڈاکٹر کبیر سدھو نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ میں بتایا ہے کہ شوگر ایڈوائزی بورڈ نے گزشتہ سال حکومت کو درست تخمینہ فراہم نہیں کیا تھا۔ غلط تخمینوں کی بنیاد پر چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی کی برآمدات سے ملک میں چینی کے ذخائر ضرورت سے کم...

امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینا فیلڈمارشل اور حکومت کا کریڈٹ ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی مؤقف امریکہ تک پہنچانے کا کریڈٹ حکومت اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے معصوموں کا خون بہایا، عام شہریوں کو جان سے مارنے کی اجازت کسی بھی مقصد کیلیے نہیں دی جاسکتی، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے، جو ایک سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں، اتوار کے روز امریکی سیاسی اور عسکری قیادت کے سینئر اراکین اور پاکستانی کمیونٹی سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ سرگرمیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘‘ پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ...

بھارت خطہ میں عدم استحکام پر بضد، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، دورہ امریکہ، تعاون جاری رہے گا: فیلڈ مارشل
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کیا...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی...
ماسکو :روسی صدارتی معاون یوری وکٹورووچ اوشاکوف نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں طویل مدتی امن کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اوشاکوف نے کہا کہ روسی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تیاری کا عمل ہموار نہیں ہوگا لیکن دونوں فریقین اس کیلئے کوشش کریں گے۔ الاسکا ملاقات کے بعد پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان اگلی ملاقات روس میں ہوگی۔ روس پہلے ہی امریکہ کو دعوت دے چکا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریئل سوشل‘ پر اعلان کیا کہ وہ 15 اگست کو الاسکا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )امریکی نائب صدر جیمز ڈیوس وینس نے کہا کہ وہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو اجاگر کریں گے اور ان کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات پر بات چیت بھی شامل ہوگی. برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے برطانیہ کے فیصلے پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس پر بات ہو گی تاہم فلسطین کو تسلیم کرنے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا امریکہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور واشنگٹن نہیں جانتا کہ وہاں فعال حکومت کی عدم موجودگی میں فلسطینی ریاست کو...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد۔ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کو...
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن یعنی ایف اے او کے مطابق جولائی میں دنیا بھر میں غذائی اجناس کی قیمتیں 2 سال سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ سبزیوں کے تیل میں نمایاں اضافہ اور گوشت کی قیمتوں کا ریکارڈ سطح تک جانا، اناج، ڈیری اور چینی کی قیمتوں میں کمی پر بھاری پڑ گیا۔ ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس، جو عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جولائی میں اوسطاً 130.1 پوائنٹس رہا، جو جون کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ یہ فروری 2023 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے، اگرچہ یہ مارچ 2022 کی بلند ترین سطح سے 18.8 فیصد کم ہے، جب روس کے...
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ جنوری 2025ء سے اب تک امریکہ نے ہندوستان میں کوئی مستقل سفیر مقرر نہیں کیا اور نہ ہی کسی نام کو امریکی سینیٹ میں توثیق کیلئے بھیجا گیا ہے، جبکہ چین جیسے دیگر اہم ممالک کیلئے یہ عمل مکمل ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مبینہ خصوصی تعلقات کے دعوے پر کانگریس نے ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا یہ دعویٰ اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ جے رام رمیش کا یہ تبصرہ اس پس منظر میں آیا ہے جب پاکستان کے آرمی چیف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) امریکہ ریاست ٹیکساس میں ایک فوجی اڈے پر تارکین وطن کو حراست میں لینے کی اپنی اب تک کی سب سے بڑی سہولت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پینٹاگون نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب فورٹ بلس بیس پر حراستی مرکز قائم کرنے کا جو منصوبہ ہے، اس کے تحت ابتداء میں رواں ماہ سے ہی تقریباﹰ ایک ہزار تارکین وطن کو رکھا جا سکے گا۔ محکمہ دفاع کے مطابق کیمپ ایسٹ مونٹانا کے نام سے قائم اس سہولت کو پھر "آنے والے ہفتوں اور مہینوں" میں تارکین وطن کے لیے 5,000 بستر فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ امریکی...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے جس پر میں اس سے خوش نہیں ہوں کیوں کہ بھارت کی جانب سے یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کیا جارہا ہے، اس لیے جلد بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث ٹیرف میں اضافہ کریں گے، بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیرف بہت زیادہ ہیں، بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کروں گا۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے...
صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی عدالت کو مطلوب قابض صیہونی وزیراعظم کو امریکہ کیجانب سے روس کیلئے ثالث مقرر کر دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے عبرانی میڈیا نے مطلوب جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ و روس کے درمیان حالیہ "لفظی کشیدگی" کے بعد انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے، اپنے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ثالثی کی ذمہ داری "نیتن یاہو" کو سونپی گئی ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا کہ جب امریکہ و روس کے درمیان وجود میں آنے والی لفظی...

لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے تازہ ترین سروے پر سی ایم جی کا تبصرہ
بیجنگ : حال ہی میں ، امریکہ نے نام نہاد “مساوی محصولات ” ایڈجسٹمنٹ کے ایک نئے دور کا اعلان کیا ، جس میں چین کے تائیوان علاقے پر 20 فیصد ٹیرف بھی شامل ہے۔ تائیوان کے عوام نے اس بات پر بڑی تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اضافی محصولات تائیوان کی صنعت کو شدید متاثر کریں گے اور تائیوان کو امریکی مصنوعات کے لئے ڈمپنگ کی جگہ بنا دیں گے ، ایسے میں لائی چھنگ ڈے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تائیوان کا ان محصولات پر جوابی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اور وہ امریکہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرسکتے ہیں اور خریداری کو بڑھا سکتے ہیں۔ تائیوان میں زندگی کے...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر بھارت کو اضافی تجارتی ٹیرف کی دھمکی کے بعد بھارت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ خود بھی روس سے مختلف اشیاء درآمد کرتا ہے، اس لیے بھارت پر تنقید غیر منصفانہ ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ”امریکہ اپنی نیوکلیئر انڈسٹری کے لیے روس سے یورینیم کمپاؤنڈ خریدتا ہے، اسے کوئی اعتراض نہیں۔ مگر بھارت روس سے رعایتی تیل لے تو اعتراض شروع ہو جاتا ہے؟“ بھارتی حکام کے مطابق ہماری توانائی کی ضروریات، معیشت اور صارفین کے مفادات کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں، نہ کہ بیرونی دباؤ پر، بھارت کا مؤقف بالکل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر...
چین اور امریکہ کے عالمی نظریات کا تہذیبی فرق اور انسانیت کا مستقبل بیجنگ (ممتاز نیوز) “اعلی ترین نیکی پانی کی مانند ہے، جو تمام چیزوں کو بغیر کسی مقابلے کے فائدہ پہنچاتی ہے ” ۔ دو ہزار پانچ سو سال پہلے لاؤزے کا یہ حکیمانہ قول آج بھی چین کے عالمی نظریہ اور سفارتی اصولوں کی بنیاد پر کندہ ہے۔ اس کے برعکس امریکہ کا عالمی نظریہ ہے جو “چوٹی پر شہر” کی برتری کی نفسیات اور پوری دنیا کے مفادات پر قبضے کی روایت سے عبارت ہے۔ ان دو واضح تہذیبی اختلافات کا اکیسیوں صدی کے عالمی منظر نامے پر گہرا اثر ہے۔ پانی، جو چینی ثقافت میں ایک علامتی عنصر ہے، اور یہ” بغیر کسی...
برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی قرار دے دیا 3 اگست کو شائع ہونے والی ایک تفصیلی رپورٹ میں برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کو امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات کو خطے میں سفارتی تبدیلی کی ابتدا سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کو نئی سمت دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس میں مرکزی کردار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اعلیٰ معاون نے روس سے تیل خریدنے کے لیے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی اس طرح یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی بالواسطہ طور پر فنڈنگ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی حکام ماسکو سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا بند کر دے۔ بعض بھارتی میڈیا اداروں نے پہلے اس طرح کی خبریں شائع کی تھیں کہ بھارتی کمپنیوں نے روس سے تیل کی خرید و فروخت روک دی ہے۔ تاہم صورت حال سے واقف لوگوں نے معاملے کی...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں جنوبی ایشیائی خطے میں ایک سفارتی اور اسٹریٹیجک تبدیلی کا معمار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جریدے کے ایک حالیہ خصوصی مضمون میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نا صرف پاک امریکہ تعلقات میں نئی جان ڈال رہے ہیں بلکہ چین، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کو بھی کامیابی سے نبھا رہے ہیں، 18 جون کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ایک نجی ملاقات کی جسے خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز قرار...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔ آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے ، امریکی حکام...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اہم مشیر نے اتوار کو بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اسے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کے بااثر مشیروں میں شامل اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’صدر ٹرمپ نے بالکل واضح انداز میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری رکھنے میں مدد دے‘۔ اسٹیفن ملر کی یہ تنقید ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت جیسے اہم اتحادی پر اب تک کی سب سے سخت تنقید تصور کی جا رہی ہے۔...
ایک بیان میں ترجمان جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ اسرائیل اب تک تقریباََ 70 ہزار سے زاید فلسطینی شہید کر چکا ہے، اسرائیل غزہ میں بھوک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے مگر اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پانچ اگست کو ملک گیر ”یوم حقوق کشمیر و فلسطین“ کراچی تاء کشمور سندھ بھر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق 5 اگست کو سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں، اسکولوں اور مقامات پر ریلیاں، جلسے اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن سے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ضلعی اور مقامی رہنما...

امریکہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان ایک بار پھر تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے ایکسون موبل کی آف شور ڈرلنگ میں واپسی کا خواہاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی مشترکہ ترقی کے اعلان پر خوشی منا رہا ہے، تو دوسری جانب واشنگٹن نے اب تک یہ اشارہ نہیں دیا کہ آیا امریکی توانائی کی دیوہیکل کمپنی ایکسون موبل (ExxonMobil) پاکستان کے سمندری تیل و گیس کے ذخائر کے لیے دوبارہ بولی میں حصہ لے گی یا نہیں۔اگرچہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، لیکن امریکی آئل اینڈ گیس کمپنیاں پاکستان میں زیادہ فعال نہیں رہیں۔ پاکستان کے دو صوبے خیبر پختونخوا اور بلوچستان تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں، تاہم سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے ممکنہ منصوبوں پر پیش رفت...

امریکہ کیساتھ تیل نکالنے کا معاہدہ پاکستان کو مکمل طور پر امریکہ کی غلامی میں دینے کا معاہدہ ہے، پروفیسر ابراہیم
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تیل نکالنے کا معاہدہ پاکستان کو مکمل طور پر امریکہ کی غلامی میں دینے کا معاہدہ ہے۔ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ امریکہ کو معدنیات تک رسائی کے لیے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں جنگ رچائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام جنگوں...
اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے اپنے بیانیے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کے دورہ غزہ کو عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ غزہ کے خلاف جاری محاصرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کے دورہ غزہ کے بارے میں بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "غزہ ہیومنیٹیرین فاونڈیشن" نامی امریکی اسرائیلی ادارہ صرف عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد اسرائیل کو غزہ میں بے دفاع بچوں اور شہریوں کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو پاکستان کے تیل کے ذخائر کی مشترکہ ترقی کے لیے ایک نئے معاہدے کا اعلان کیا کیونکہ دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر کام کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا، "ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکہ اپنے تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔" یہ بہرحال واضح نہیں ہو سکا کہ ٹرمپ کس "بڑے پیمانے پر" تیل کے ذخائر کا حوالہ دے رہے تھے۔ سینٹرل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق تیل...
پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف سے متعلق بات چیت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر انیس فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فیصلہ امریکی حکام کے متوازن اور مستقبل بین نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مسابقتی بناتا ہے۔ خاص طور پر، یہ ٹیرف سطح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو سہارا دینے کے لیے متوقع ہے، خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے میں، جو ملکی برآمدات کا...
سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔ گوہر اعجاز نے ٹویٹر(ایکس) میں امریکہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدہ کرنے پر لکھا’’ویلڈن ٹیم پاکستان !‘‘۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو ٹیرف میں 10 فیصد کی رعایت دی ہے، امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ...
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کا ارادہ اپنی جگہ، مگر فیصلہ کہیں اور سے ہوتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مسلم ممالک نے یہ سازش قبول کر لی، تو یہ غزہ کے شہداء سے سنگین خیانت ہوگی اور یہ وار بندوقوں سے نہیں بلکہ فریب اور معاہدوں سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مسلمان ممالک اس وقت امریکہ کی چھتری تلے معاشی اور سیاسی غلامی کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں، جہاں پابندیاں اور تجارتی معاہدے صرف ایک مقصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، وہ ہے اسرائیل کو...
کانگریس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کیساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے دباؤ میں آ کر روس سے سستا تیل خریدنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جو ہندوستان کے مفاد کے خلاف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے آگے ہتھیار ڈالنا نہ تو "اچھے دنوں" کی علامت ہے اور نہ ہی یہ کسی خودمختار قوم کی خارجہ پالیسی سے میل کھاتا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے آج ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں اس معاملے کو...
انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی رژیم امریکہ کے بل بوتے پر غزہ میں جنگی جرائم اور انسان سوز مظالم انجام دینے میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ کے بچے مظلومیت کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے فلسطین کے حق میں نکلنے والی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: صیہونی دشمن نے اس ہفتے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کیا اور اسی دوران اس نے 4 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بھی کیا جن میں اکثریت خواتین اور بچوں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سینرجیکو اکتوبر میں وِٹول سے 10لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گی، یہ پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل کی پہلی خریداری ہے جو ایک تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔کمپنی کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)لائٹ کروڈ کارگو اس ماہ ہیوسٹن سے لادا جائے گا اور توقع ہے کہ اکتوبر کے وسط میں کراچی پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وٹول کے ساتھ ہمارے جامع معاہدے کے تحت ایک ٹیسٹ اسپاٹ کارگو ہے، اگر یہ تجارتی طور پر موزوں اور دستیاب ہوا تو ہم کم از...
امریکہ نے دنیا کے 70 ممالک پر درآمدی ٹیرف کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس پر نسبتاً کم ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے، جب کہ بھارت پر 25 اور بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔ دیگر ایشیائی ممالک جیسے سری لنکا، ویتنام اور تائیوان بھی 20 فیصد ٹیرف کی زد میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو بھیجی جانے والی مصنوعات پر 19 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔...
پاکستان اور ریاستہائے متحدہ نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے، منڈی تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم تجارتی معاہدہ حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ پیش رفت واشنگٹن ڈی سی میں مالیاتی وزیر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکریٹری آف کامرس ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجارتی معاہدے کا اعلان "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں خصوصاً پاکستانی برآمدات پر حذف محصولات کم کیے جائیں گے، جس سے پاکستان کے امریکی منڈی میں برآمدات کو فروغ ملے گا۔ معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی،...
جے رام رمیش نے کہا کہ 30 جولائی کو انہوں نے بھارت سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل اور دفاعی خریداری پر بھارت کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کرنے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار قیمتوں میں ٹی او پی (ٹماٹر، پیاز، آلو) کے چیلنجوں سے متعلق بات کی تھی، لیکن اب ملک کو سی اے پی (چین، امریکہ، پاکستان) سے پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا...
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کا کردار قابل ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاک امریکہ تجارتی معاہدے کی کامیاب تکمیل پر وزیر اعظم پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لئے تاریخی پیش رفت ہے، یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ انڈیا سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا. ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہاکہ انڈیا روس سے اپنازیادہ تر فوجی سازوسامان خریدتا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت کو ختم کرے دوسری جانب انڈیا چین کے ساتھ ساتھ روس سے توانائی لینے کا سب سے بڑا خریدار ہے.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ سب چیزیں اچھی نہیں ہیں انڈیا کو جرمانے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )وزارتِ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے. وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل “پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا.(جاری ہے) وزارتِ خزانہ کے...
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کمی سے متعلق تجارتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاہدے کیلئے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس معاہدے سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی اور منڈیوں تک بہتر...
بیجنگ : چین اور امریکہ نے اسٹاک ہوم میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا۔ فریقین نے امریکی 24 فیصد ریسپروکل محصولات اور چین کے جوابی اقدامات میں 90 دن تک توسیع پر اتفاق کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فریقین تبادلوں میں بہت زیادہ اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں، مثلاً فریقین نے دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے لئے مستحکم چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار پر زور دیا. امریکہ نے مذاکرات کو ‘تعمیری قرار دیا ۔موجودہ مذاکرات میں’’طے شدہ شیڈول کے مطابق 90 دن تک توسیع‘‘ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر بھارت نے ایک محتاط بیان جاری کیا ہے۔ بھارت کی وزارت صنعت و تجارت کی طرف سے بدھ کی شام جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے، ’’حکومت نے دو طرفہ تجارت پر امریکی صدر کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ حکومت اس کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ بھارت اور امریکہ گزشتہ چند مہینوں سے ایک منصفانہ، متوازن اور باہمی فائدے پر مبنی دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ ہم اس مقصد کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ وزارت نے یہ بھی کہا کہ حکومت کسانوں، کاروباری افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کی فلاح و...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم نے ابھی ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکہ مل کر اس کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔‘‘ یہ پیش رفت امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری تجارتی بات چیت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک امریکی تیل کمپنی کو اس شراکت داری کی قیادت کے لیے منتخب کیا جائے گا، اور اشارہ دیا کہ ممکن ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا تیل بھارت کو بھی فروخت کیا جا...
قاسم خان نے انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہماری بات مکمل توجہ سے سنی۔ ہم اس وقت امریکا سے مدد کی امید رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں اور ان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے Just The News کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں قاسم خان نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے...
اپنے ایک بیان میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ امریکہ، حزب الله کے مستقبل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لبنان پر شرط عائد کی کہ وہ تل ابیب کی بیروت پر جارحیت کے خاتمے اور جنوبی علاقوں سے صیہونی فورسز کی واپسی کے لئے، مقاومتی تحریک "حزب الله" کو غیرمسلح کرنے کا باقاعدہ عہد کرے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر لبنانی حکومت، حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو امریکہ اپنے نمائندہ خصوصی ٹام باراک کو مشرق وسطیٰ نہیں بھیجے گا اور نہ ہی اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ فضائی حملے بند کرے یا اپنے فوجیوں کو جنوبی لبنان سے نکالے۔ العربیہ...
تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین...

چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ
چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا، اتفاق رائے میں اضافہ کرے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے والد کی رہائی کے لیے صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہی امید باقی رہ گئی ہے۔ پاکستان میں تمام قانونی راستے اختیار کیے جا چکے ہیں لیکن انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آ رہا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کب آئیں گے؟ علیمہ خان نے پورا پلان بتادیا امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں قاسم نے بتایا کہ عدالتی اجازت کے باوجود قیدی والد سے ہفتوں میں ایک مختصر کال ہی ممکن ہو پاتی ہے، جو ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک ہے۔ یہ نظام ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے رہا، اب...
چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز سٹاک ہوم :چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کا انعقاد کیا۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقسویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے سٹاک ہوم میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ سے ملاقات کی ہے۔ حہ لی فنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے۔ چین سویڈن کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام، باہمی اعتماد، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور ایلزبتھ ہورسٹ نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب پاکستان ‘امریکہ تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کی معاشی ترقی میں دیرینہ مدد کی تحسین کی۔ وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی امریکی وزیر تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے سے ان کی ملاقات مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور کو پاکستان کے...
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ملین سے زائد ایرانیوں کو میڈیکل ریڈیو آئسوٹوپس کی ضرورت ہے جو تہران کے ریسرچ ری ایکٹر میں تیار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے امریکی حکام کی دھمکیوں کے جواب میں متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسی غلطی کی گئی تو ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے جسے دنیا کی آنکھوں سے چھپانا ممکن نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سات ہزار سالہ تہذیب رکھنے والا ملک ایران، کبھی بھی دھمکیوں اور ہے دھونس سے نہیں دبے گا۔ ایرانیوں نے کبھی غیروں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور وہ صرف عزت کے جواب...
چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات سے متعلق چین کا موقف ہمیشہ واضح ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں سویڈن میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا، مساوات، احترام...
امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیاہے کہ جب افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری تھی تو پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ تھا، امریکی فوجیوں کے ساتھ یہاں پر جیولوجیکل سروے کے لوگ آتے رہے اور ہمارے سسٹم کو اس کا پتا ہی نہیں تھا، اب امریکہ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کون سی معدنیات ہیں اس لیئے وہ دلچسپی لے رہاہے ۔امریکہ کا اگلا ہدف ہے کہ پاکستان ، چین کے گروپ میں نہ رہے اور پاکستان سے معدنیات کا معاہدہ کیا جائے ۔ سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے باقی ممالک کے ساتھ تعلقات مثالی نہیں رہے ہیں، یورپ بھی امریکہ سے ناراض...
واشنگٹن ڈی سی میں قائم تھنک ٹینک مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ (MEMRI) نے 12 جون کو بلوچستان اسٹڈیز پروجیکٹ (بی ایس پی) کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ یہ تھنک ٹینک 1998 میں قائم ہوا تھا اور ہمیشہ اسرائیل کے حامی ایجنڈے کو فروغ دیتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک کا بلوچستان اسٹڈی پروجیکٹ اسرائیلی مفاد کیلئے استعمال ہوسکتا ہے، اس منصوبے کے ذریعے اسرائیل بھارتی پراکسیز سے اپنے مقاصد کے لیے کام لے سکتا ہے۔ معروف قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ میں مصنف و محقق عبداللہ موسوی کے مضمون میں ان خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اسرائیل اس پروجیکٹ کے ذریعے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم علیٰحدگی پسند دہشت گردوں...
واشنگٹن+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالتوں سے سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے جب کوئی ریاست کے مقابل ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو نو مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوسے حالیہ ملاقات پر وزیر اعظم نریندر مودی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ “بہت گھمنڈ والی دوستی” اب “کھوکھلی” ثابت ہو رہی ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں امریکہ کی جانب سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق کیے گئے متعدد اقدامات کا حوالہ بھی دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی شراکت سے بھارتی سفارت کاری ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ بھارتی سفارت کاری کی ناکامی، خاص طور پر گزشتہ دو مہینوں میں، سب سے زیادہ واضح طور پر...

چین کی امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاست دانوں کی جانب سے چین کے داخلی معاملات کو دانستہ طور پر بدنام کرنے کی سختی سے مخالفت
بیجنگ : ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ امریکہ کی شراکت سے بھارتی سفارت کاری ناکام ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ "بہت گھمنڈ والی دوستی" اب "کھوکھلی" ثابت ہو رہی ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں امریکہ کی جانب سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق کئے گئے متعدد اقدامات کا حوالہ بھی دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی شراکت سے بھارتی سفارت کاری ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتی سفارت کاری...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 25-07-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran's Strategic Stand: No Trust in US Talks, Slippery Slope Warning 1. امریکہ کے ساتھ مذاکرات؟ رہبر کا سخت انتباہ! 2. زنگزور کوریڈور… ایران کی سرخ لکیر! 3. یمن، ایران، اور مقاومت کا نیا اتحاد ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا پروگرام کا خلاصہ: ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلالیا ہے اور انہیں بانی کی بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے لاحق ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان جانے سے ایک مرتبہ پھر روک دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی قیادت کو امریکا میں قیام کے دوران دونوں کے ساتھ روا رکھی گئی سرد مہری سے سخت مایوسی ہوئی ہے جس میں امریکا تحریک انصاف، امریکی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے روایتی طرفدار لابی نے بھی انہیں اہمیت نہیں دی۔امریکا میں تحریک انصاف کے گروپوں میں دورے کی ناکامی کے لئے ایک دوسرے پر سخت...
اسلام ٹائمز: 5 مارچ 2017ء کو، امریکی کانگریس سے خطاب کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انکا ملک پاکستان کیساتھ ملکر کابل ہوائی اڈے پر ہونیوالے مہلک حملے کے مرکزی مجرم کو تلاش کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اسوقت انکا کہنا تھا کہ داعش کے رکن کو پاکستان نے امریکا کے حوالے کیا تھا اور اس پر امریکا میں مقدمہ چلایا جانا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں اسلام آباد پر سنگین الزامات لگانے اور امریکہ کیساتھ قابل قبول تعاون نہ کرنے پر پاکستانی حکام کو تنقید کا نشانہ بنانے کے باوجود خاص طور پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد، جسے کبھی واشنگٹن کا "نان نیٹو اتحادی" کہا جاتا تھا، ٹرمپ کے...
دنیا امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 84.2 فیصد جواب دہندگان نےامریکا کی جانب سے یونیسکو سےتیسری بار دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن اس پر وہ حیران نہیں رہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اس امریکا فرسٹ یکطرفہ اقدام کی بدولت حقیقی کثیر الجہتی عمل وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہےسروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے سیاسی حساب کتاب کا آلہ کار بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا...
کراچی: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔ قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا،...
بیجنگ: چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے “فینٹانل اسمگلنگ کی جامع روک تھام”سے متعلق ایک ایکٹ پر دستخط کیے ۔امریکی انسداد امراض مراکز کے مطابق، 2023 میں تقریباً 70،000 افراد فینٹانل اور اس سے متعلقہ اوپیوئڈز سے ہلاک ہوئے ہیں. یہ فینٹانل سے متاثرہ امریکی خاندانوں کو ایک تسلی دینے والی بات ہے ۔ لیکن موقع پر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کی طرف انگلی اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ چین ان لوگوں (منشیات کے اسمگلرز) کو سزائے موت دے گا۔”ایک بار پھر،امریکی معاشرے میں گہرے بحران سے جنم لینے والا صحت عامہ کا مسئلہ دوسرے ممالک پر الزام تراشی کے سیاسی شو کا ایک بہانہ بن گیا ہے۔یہ نہ صرف منشیات کے...
سکردو میں حسین سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا زمانہ حسین کا زمانہ ہے، آج کا اصول، آج کی دنیا حسین کی دنیا ہے۔ آج اگر کوئی برتر ہے تو وہ حسینی ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جنگ کو دیکھیں تو چیزیں نظر آتی ہے، ایک معاشی مساوات اور دوسری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے امریکہ کی جانب سے ادارے کی رکنیت چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کثیرالطرفہ نظام کے بنیادی اصولوں سے متضاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے سے ملک میں ادارے کے بہت سے شراکت داروں کو نقصان ہو گا جن میں عالمی ثقافتی ورثے میں شمولیت کے خواہش مند علاقوں کے لوگ، تخلیقی شہروں کا درجہ اور یونیورسٹیوں کی چیئر شامل ہیں۔ Tweet URL ڈائریکٹر جنرل نے اس فیصلے کو افسوسناک اور متوقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ...
اسلام آباد / واشنگٹن(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی اہم سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان خان نے سابق امریکی انٹیلیجنس چیف اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال، عمران خان کی گرفتاری، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی۔ رچرڈ گرینل نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے منتخب رہنما کو جیل میں رکھنا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان میں سیاسی انتقام کے خطرناک رجحان پر گہری...
واشنگٹن / برسلز / میکسیکو سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو سے درآمدات پر 30 فیصد نیا ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو یکم اگست سے نافذ ہوگا۔ یہ فیصلہ ہفتوں کی ناکام تجارتی بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا، جس میں کہا گیا کہ امریکہ اپنی صنعت اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔ اس سے قبل اسی ہفتے صدر ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا، اور برازیل کے لیے بھی نئی ٹیرف پالیسیاں جاری کی تھیں، جب کہ تانبے (Copper) پر 50 فیصد ٹیرف الگ سے عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کے لیے یہ ایک دھچکا...

ایران کی اسلامی حکومت نے شاندار کارکردگی دکھا کر ثابت کر دیا نظریہ مضبوط ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ جس طرح یہودی لابی کے شکنجے میں ہے اس سے مشرق وسطیٰ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ فلسطین کی حیثیت کو ختم کیا جا رہا ہے، دو ریاستی حل کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا۔ ملت اسلامیہ کو اب اپنی ترجیحات میں امت کے مفادات کو مقدم رکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیل کی بربریت اور امریکہ کی سرپرستی میں ہونیوالا ظلم پوری امت مسلمہ کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ امریکہ اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے دنیا بھر میں دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن غزہ میں 60 ہزار شہادتیں امت کو بیدار اور متحد...
اپنے ایک انٹرویو میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ اگر لبنان نے مؤثر اقدامات نہ کئے تو یہ ملک خطے کے دیگر عناصر کے زیر تسلط آ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹام باراک نے لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے اس ملک کو ٹوٹ پھوٹ کے خطرے سے دوچار ہونے کی دھمکی دی۔ ٹام باراک ترکیہ میں امریکی سفیر ہونے کے ساتھ ساتھ، ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے شامی امور بھی ہیں۔ انہوں نے پانچ روز قبل بیروت کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے لبنانی حکام سے ملاقات کے دوران امریکی منصوبے کے جواب میں بیروت کی جانب سے سات صفحوں پر مشتمل جوابی دستاویز وصول کی۔ اس دورے کے بعد امریکی نمائندے نے ایک عرب اخبار کو...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کریں گے یہ بات ایسے وقت کہی گئی ہے جب دونوں ممالک کے لیے نئے تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خود ساختہ ڈیڈ لائن میں چند دن باقی رہ گئے ہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ٹروتھ سوشل“ پر ایک خط میں زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر 15 فیصد یا 20 فیصد کے اضافی محصولات کی دھمکیاں دی گئی ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینیڈین کارکنوں اور کاروباری اداروں کا تحفظ جاری رکھے گی ٹرمپ کا یہ...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن میری بِشوپنگ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یونیورسٹی آف ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں منعقد ہونے والے سالانہ پاکستانی مینگو فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے میری بِشوپنگ نے کہا کہ ’آگے دیکھتے ہوئے، ہم مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اقتصادی محاذ پر ہم باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور خاص طور پر پاکستان کے ترقی کرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے میں تجارتی مواقع کو بڑھانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی تجارتی تنظیم اور اقوام متحدہ کے مشترکہ 'عالمی تجارتی مرکز' کی صدر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف کی معطلی کی مدت کے اختتام کو 90 روز کے لیے ملتوی کرنے سے غیریقینی حالات طول پکڑیں گے طویل مدتی سرمایہ کاری کو نقصان ہو گا اور عدم استحکام بڑھ جائے گا۔انہوں نے جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے عائد کردہ ٹیرف سے کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ نقصان ہو گا۔ لیسوتھو، عوامی جمہوریہ لاؤ، مڈغاسکر اور میانمار اس کی نمایاں مثال ہیں جنہیں 40 تا 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔...
اسلام ٹائمز: ٹرمپ کا ایک چہرہ یہ بھی ہے کہ وہ بار بار ایران سے مذاکرات کی بات کرتا ہے اور کل ہی بیان دیا کہ وہ کسی مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانا چاہتا ہے۔ ٹرمپ تو امریکہ میں بھی قابل اعتبار نہیں ہے، اس کی جنگ کی بات پر پریشان نہیں ہونا چاہیئے اور امن کی پیشکش پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے امریکہ جیسے بظاہر بڑے ملک کے لیے کتنی شرمناک بات ہے کہ دنیا میں اس کے صدر کے بارے میں یہ تاثر ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ جی اور ایک اسرائیلی فوجیوں کو قید کرنے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے! امریکہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب ہوائی اڈوں (ایئرپورٹس) پر سیکیورٹی چیک کے دوران جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ یعنی اب جب آپ امریکہ کے کسی بھی ایئرپورٹ پر سفر کے لیے جائیں گے، تو آپ کو جوتے اتارنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ یہ قانون پچھلے بیس سال سے لاگو تھا۔ اس کی بنیاد 2001 میں ہونے والے ایک واقعے پر رکھی گئی تھی، جب ایک دہشتگرد، رچرڈ ریڈ، نے اپنے جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر ایک امریکی پرواز کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہ ہو سکا، اور دوسرے مسافروں نے...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اپنے دعوے میں سچا ہے اور جمہوری اقدار کا بھی علمبردار ہے تو اسے چاہئے کہ دنیا کو حملہ شدہ اڈے کا معائنہ کرنے کی اجازت دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے کہا کہ دشمن اور صیہونی رژیم جان لے کہ اس کا مقابلہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں سے ہے جو کبھی بھی ہار قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب میڈیا چینل المیادین سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ دراندازی...