اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی “توہین” ہو گی۔
ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو۔ یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔”
ٹرمپ نے کہا، اگر حماس نے غزہ امن معاہدے کو قبول نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔ اس معاہدے میں گروپ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
“ہمیں ایک دستخط کی ضرورت ہے جو ہمارے پاس ہے اور اس ایک دستخط سے قیامت برپا ہو جائے گی اگر انہوں (حماس) نے دستخط نہیں کیے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی بھلائی کے لیے دستخط کر دیں گے اور یہ واقعی زبردست ہو گا،” انہوں نے کہا۔
ٹرمپ نے یوکرین کی جنگ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا، “روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یہ تنازعہ حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 60سے زائد افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی، عمارتیں زمین بوس غزہ سے اسرائیلی انخلا واضح ہو، محض اصول کافی نہیں، قطری وزیراعظم حکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگی سربراہ نواز شریف میں سیاسی سمجھ تھی کہ انہوں نے ماضی میں کالا باغ ڈیم کا اعلان واپس لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میں سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، اس لیے وہ آئینی فورمز کی توہین کررہی ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آئینی فورم نے متنازع کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز سی سی آئی کے آئینی فورم سے بالاتر نہیں، فورم کا فیصلہ ہے کہ جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کریں گے، تب تک کینال منصوبہ نہیں بنے گا۔

نثار احمد کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو کسی صورت متنازع کینال منصوبے قبول نہیں، مریم نواز سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اپنے پانی پر کسی کو بھی ڈاکا ڈالنے نہیں دے گا نہ ہی کسی کو ڈیم بنانے دیں گے، سندھ کے پانی پر حملہ سندھ اور ملک کی وحدت پر حملہ تصور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
  • مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو
  • غزہ جنگ بندی:حماس اتوار تک معاہدہ قبول کرلے ورنہ سب مارے جائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • ٹرمپ کی حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار تک کی ڈیڈ لائن
  • امدادی قافلے پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی پانیوں میں قانون اور انسانیت دونوں کی صریح توہین ہے، صادق جعفری
  • ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ
  • مجھے کہا گیا وزن کم کرو، سرجری کراؤ: فائزہ حسن
  • مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران راستہ بھٹکنے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ڈھونڈ لیا 
  • امن کا نوبل انعام نہ ملا تو امریکا کی توہین ہو گی‘ ٹرمپ
  • قطر پر حملہ امریکی امن و سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جائیگا، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے