ایرانی جوہری تنصیبات کی سائٹ پر نئی سرگرمیاں شروع، سیٹلائٹ تصاویر میں بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں ایران کی جوہری تنصیبات کی سائٹ پر نئی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے 27 جون کو شیئر کی گئی سیٹلائٹ کی نئی تصویروں میں زمین کی کھدائی کرنے والے آلات ایران کے فردو جوہری تنصیب میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ فردو ایران کی سب سے اہم جوہری افزودگی کی سہولت ہے، جسے حملوں سے بچانے کے لیے ایک پہاڑ کے اندر گہرائی میں دفن کیا گیا تھا اور اسے اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں نے نشانہ بنایا تھا۔
درج ذیل میں ایرانی تنصیب فردو کی سیٹلائٹ سے لی گئیں کچھ تازہ ترین تصاوریر ہیں جو اس سائٹ پر نئی سرگرمیوں کی نشاندہی کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ جامع علاقائی سلامتی کے نظام کی شروعات ہے،ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی معاہدہ ایک جامع علاقائی سلامتی کے نظام کی شروعات ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ا صدر پیزشکیان نے اسرائیلی “گریٹر اسرائیل” کے بیانیے پربھی شدید تنقید کی، انھوں نے کہا کہ اسرائیل نسل کشی، نسلی امتیاز اور ہمسایہ ممالک پر جارحیت کررہا ہے
مسعود پیزشکیان نے کہا کہ اسرائیل اب نارملائزیشن کے ذریعے سیکیورٹی نہیں چاہتا، اسرائیل اور اس کے حامی طاقت کے زور پر موجودگی مسلط کرتے ہیں، اسرائیل اور اس کے حامی اسے “امن بذریعہ طاقت” کہتے ہیں۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ہم جارحیت اور پابندیوں کے باوجود بھی نہیں جھکیں گے، ایران پر حملے سفارتکاری سے غداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں سائنسدانوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے سفارتکاری سےغداری ہے، اقوام متحدہ کو بین الاقوامی قانون پر اعتماد بحال کرنا چاہیے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران جارحین کے سامنے “گھٹنے نہیں ٹیکے گا”، اپنے اتحاد کے ساتھ مضبوط ہوکر اٹھےگا۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی جاری ہے، ایران پر اسرائیلی، امریکی حملے سفارتی، بین الاقوامی قانون کیساتھ “عظیم دھوکا” ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے کبھی ایٹم بم یا ایٹمی ہتھیار رکھنے کی کوشش نہیں کی، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے باوجود اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔
مسعود پیزشکیان نے یورپی پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ٹرائیکا نے امریکی دباؤ کے تحت پابندیوں کو دوبارہ فعال کردیا ہے۔
Post Views: 2