نیویارک: وزیرِاعظم کی سری لنکن صدر سے ملاقات، مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جو کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی پر مبنی تعلقات کی عکاس ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلے اور دو طرفہ تجارت اور تعلیمی تعاون پر گفتگو کی۔
گفتگو میں ثقافتی تبادلے اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا، ملاقات میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک سری لنکا دو طرفہ تعلقات کی مضبوط نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم نے سری لنکا کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں تبادلوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان اور سری لنکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف کی انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے خیر سگالی پر مبنی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں راہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، دوطرفہ تجارت، تعلیمی و ثقافتی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے خیر سگالی پر مبنی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں راہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، دوطرفہ تجارت، تعلیمی و ثقافتی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور عالمی فورمز پر دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ پاک سری لنکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں راہنماؤں نے پاکستان سری لنکا دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔