کراچی میں بارش: کے الیکٹرک کے 350سے زائد فیڈرز بند،بجلی فراہمی معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ڈی ایچ اے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
کے الیکٹرک نے ابھی تک بہت سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ تین دنوں کے دوران شہر بھر میں 1110 سے زائد فیڈرز ٹڑپ کرگئے جس سے گلبہار، ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، سائٹ اور گڈاپ کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کے تفصیلی اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں ریکارڈ کی گئی جہاں 23 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 11 ملی میٹر جبکہ شاہراہ فیصل پر 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے زائد فیڈرز کے الیکٹرک ملی میٹر
پڑھیں:
گورنر ہاؤس کراچی میں آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
فوٹو: جیو/اسکرین گریبگورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق، جشن آزادی کنسرٹ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں دنیا کی طویل ترین ایک گھنٹا 16 منٹ کی آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آتش بازی کا ورلڈ ریکارڈ صرف نریندر مودی کو دکھانے کے لیے بنایا، ہم نے تمہیں دنیا میں رسوا کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے آتش بازی میں پوری دنیا کا رکارڈ توڑ دیا، بھارت کو بھی پتا چلا ہے اتنی لمبی آتش بازی کسی آتش فشاں میں تبدیل ہوسکتی ہے۔