پاکستانی لڑکے کے عشق میں مبتلا تیونسی خاتون کراچی پہنچ کر ’رُل‘ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی (اوصاف نیوز)سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری سے محبت کرنے والی تیونس کی خاتون پاکستان آ کر بے سہارا ہو گئی۔
کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان سے دوستی کے بعد خاتون نومبر میں پاکستان پہنچی، شادی کی اور اب طلاق کے بعد وطن واپسی کے لیے حکومتی مدد کی منتظر ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیونس کی شہری سندا نے بتایا کہ اس کی کراچی کے لیاری کے رہائشی عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد وہ 28 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔
اگلے ہی روز یعنی 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔
تاہم 7 ماہ بعد عامر نے سندا کو طلاق دے دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا وزٹ ویزا 18 فروری 2025 کو ختم ہو چکا ہے اور اب ان کے پاس اخراجات کے لیے رقم بھی نہیں ہے۔
سندا نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہیں، حکومت فوری طور پر ایگزٹ پرمٹ جاری کرے۔
پولیس کے مطابق سندا کی شکایت پر سابق شوہر کو تھانے بلایا گیا، جہاں اس نے طلاق کی تصدیق کی اور پھر چپ چاپ واپس چلا گیا، اس کے بعد اس کا فون بھی بند ہوگیا۔
ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق تیونس کی خاتون کو شوہر نے گزشتہ ہفتے طلاق دی تھی۔ غیر ملکی خاتون نے ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں رپورٹ درج کرائی تھی۔
وزارت داخلہ نے تیونس کی خاتون کو ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔
سندا کے مطابق شادی کے بعد ابتدائی چند ماہ خوشگوار گزرے، تاہم بعد میں معمولی باتوں پر جھگڑے شروع ہوئے، جو طلاق پر منتج ہوئے۔
ریکارڈ کے مطابق سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے اور اب وہ ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وطن واپس نہیں جا سکتیں۔
ویزے کی تجدید کے لیے تقریباً 400 امریکی ڈالر جبکہ ہوائی ٹکٹ کا خرچ سوا دو لاکھ روپے سے زائد ہے۔خاتون نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے وطن واپسی کے لیے فوری سہولت فراہم کی جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا 90 دن کا پاکستانی ویزا فروری میں ختم ہوچکا ہے۔ پولیس نے خاتون کو پناہ دی ہے اور اس کے رہن سہن کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔
ایک کروڑ 60 لاکھ نقد ،40 تولہ سونا چوری کا ڈراپ سین، مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تیونس کی کی خاتون کے مطابق کے بعد کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔