توشہ خانہ ٹو کیس ، چشم دیدگواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا۔سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر (ر)محمد احمد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کراچکے ہیں جب کہ انہوں نے بلگاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا انکشاف کیا ہے۔

سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کی ہدایت کی تھی، تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی، تحائف ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے انہیں توشہ خانہ میں جمع کرانے سے روک دیا تھا۔سابق ملٹری سیکرٹری کے بیان میں کہا گیا کہ تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئی، نیب اور ایف آئی اے کے سامنے بھی اپنا بیان ریکارڈ کراچکا ہوں، غیر ملکی دوروں میں تحائف وصولی کے وقت وزارتِ خارجہ کے نمائندے موجود ہوتے ہیں، سعودی عرب میں ملنے والے تحائف پر وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمداحمد نے بیان میں کہا کہ توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے، سعودی عرب سے ملنے والے تحائف کی مالیت 29 لاکھ 14 ہزار 500 روپے لگائی گئی، رقم بشری بی بی کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے تحائف کے عوض جمع کرائی گئی

توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا، تحائف کی مالیت کا تعین اور توشہ خانہ کے ساتھ خط و کتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے عمران خان کے حکم پر کی تھی۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد کے مطابق 15 مئی 2020 سے 10 اپریل 2022 تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دیے ہیں، 7 سے 10 مئی 2021 تک دوری سعودی عرب میں سابق وزیراعظم کے ساتھ تھا۔اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بلگاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ تھی، عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور انہوں نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ائیر رنگز اور انگوٹھی شامل تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک لاہور اور بہاولپور سے نوعمر بچوں کے غیر قانونی اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کیس.

.. وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق ملٹری سیکرٹری عمران خان کے توشہ خانہ

پڑھیں:

سیکرٹری قانون راجا نعیم کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-01-2
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دیدی ۔راجہ نعیم اختر وزارت قانون و انصاف میں بطور سینئر ٹیکنکل ایڈوائزر تعینات ہیں۔راجہ نعیم اختر کو سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
  • حسان نیازی کی کورٹ مارشل کارروائی کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت
  • غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان گھر بیٹھے منسوخ کرنے کا طریقہ سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد گرفتار
  • پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد گرفتار
  • سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے منظور
  • سیکرٹری قانون راجا نعیم کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
  • چہل قدمی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، تحقیق میں نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • گورنر سندھ کاآغاسراج کے اہل خانہ سے اظہار افسوس
  • علامہ صادق جعفری کا سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش کا اظہار