data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 14 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی چارجزمیں30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد بجلی چارجز 4.

36 روپے سے بڑھ کر4.66 روپے فی یونٹ ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 5.15 اور گڑ ایک فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 0.99 اورچینی 0.88 فیصد مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی،جلانے والی لکڑی، دودھ، دہی بھی مہنگی ہوئی تاہم ایک ہفتے میں انڈے 12.27 اور چکن 10.75فیصد سستا ہوا، اسی طرح آلو،آٹا،پیاز اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ادارہ شماریات ایک ہفتے

پڑھیں:

بنوں میں پولیس افسر کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-5
بنوں (صباح نیوز) بنوں میں پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس افسر کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق مغوی ایس ایچ او عابد کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر برخاست کیا گیا تھا جو کہ تاحال برخاست ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • قومی ادارہ امراضِ قلب کراچی میں دل کا 16 گھنٹے طویل آپریشن
  • چینی فضائیہ کی جدید ترین طیارے اور ٹیکنالوجی کی نمائش
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
  • کو مبنگ آپریشن کے دوران قتل میں ملوث سمیت 33 ملزمان زیرحراست
  • سندھ ، ڈینگی سےمزید 1شہری جاں بحق، مجموعی اموات 27 ہوگئیں
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب،اموات 26 ہوگئیں
  • کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد
  • بنوں میں پولیس افسر کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا
  •  پاک افغان کشیدگی: ترک اعلیٰ حکام آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے‘ اردوان
  • صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، 27 ویں ترمیم وسیاسی صورتحال پر گفتگو