City 42:
2026-07-24@06:35:25 GMT

’’ورکرز ویلفیئر کارڈ‘‘سے مزدوروں کو کیا سہولتیں ملیں گی؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے صنعتی مزدوروں کے لیے ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت بڑے پیمانے پر فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ 

سیکریٹری محنت رفیق قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت صنعتی مزدوروں کو 7 لاکھ روپے کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس، 10 ہزار ای موٹر سائیکلوں اور سلائی میشنوں کی تقسیم سمیت بہت کچھ اور بھی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا ورکرز ویلفیئر کارڈ سے محنت کشوں کی زندگی کا نیا روشن باب کھلے گا، سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے پورے ملک کے 270 سے زائد اسپتالوں میں محنت کشوں کے لیے 7 لاکھ روپے تک کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا ہے۔ 

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

رفیق قریشی نے کہا کہ محنت کش ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ان کی خوش حالی اوّلین ترجیح ہے، جلد 10,000 ای موٹر سائیکلیں صنعتی خواتین اور اقلیتی صنعتی مزدوروں کو دینے جا رہے ہیں، جو ایک بڑا اور فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا اس منصوبے سے خواتین اور اقلیتی برادری کے محنت کشوں میں خوش حالی اور ماحول پر بھی مثبت اثرات آئیں گے۔

سیکریٹری محنت نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جلد سلائی میشنوں کی تقسیم بھی شروع کی جائے گی، ورکرز ویلفیئر کارڈ کے بڑے منصوبے پر محنت کشوں کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے کام شروع کیا گیا ہے، جس سے ان کی پریشانیاں کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا اب محنت کش لائن میں نہیں لگے گا بلکہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے استعمال سے بہ آسانی سہولیات حاصل کر سکے گا۔ شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ جیسی سہولیات بھی ورکرز ویلفیئر کارڑ سے بہ آسانی حاصل ہوں گی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر

انہوں نے مزید کہا کہ محنت کشوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو صنعت مزدور کو رجسٹر نہیں کرے گی اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، محنت کش طبقہ بھی اپنے حقوق کو سمجھے اور خود کو رجسٹرڈ کروائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ورکرز ویلفیئر کارڈ کے انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا