کراچی کے نوجوان سے شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کے معاملے پر پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
فوٹو: جنگ
کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔
رابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ٹیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہو کر پاکستان پہنچی۔
عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ مشکل کا شکار لڑکی کی وطن واپسی کی ذمہ داری سفارتخانہ نے لے لی، سندا کے ایگزٹ پرمٹ اور ٹکٹ کا بندوبست بھی سفارتخانہ کرے گا، تیونس کا سفارتخانہ رابطے میں ہے۔ لڑکی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا لڑکی نے نومبر میں کراچی آکر لیاری کے نوجوان سے شادی کی تھی، تنازعات پر لڑکے نے گزشتہ ہفتے سندا ایاری کو طلاق دے دی اور اسے ریسٹورنٹ پر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے وومن تھانہ لیاقت آباد پہنچ کر پناہ لی، اس کا ویزا ختم ہوچکا ہے ٹکٹ بھی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا
سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔