تیونس سے آئی نوجوان خاتون کی وطن واپسی کیلیے سفارتخانہ متحرک
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں تیونس کی 19 سالہ شہری سندا کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تیونس قونصلیٹ نے نوجوان خاتون کے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی واپسی کی مکمل ذمے داری قبول کر لی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سندا کو اس کے پاکستانی شوہر عامر نے شادی کے چند ماہ بعد طلاق دے دی تھی، جس کے بعد وہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔
متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز لیاقت آباد وومن تھانے پہنچ کر مدد طلب کی، جہاں پولیس نے فوری طور پر تیونس قونصلیٹ سے رابطہ کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق
ایس ایچ او وومن تھانہ لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق تیونس قونصلیٹ کی ٹیم تھانے پہنچی اور سندا سے ملاقات کے بعد اس کی سفری دستاویزات، ایگزٹ پرمٹ اور واپسی کے ٹکٹ کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق قونصلیٹ کی ٹیم سندا کو ساتھ لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے، جہاں سے وہ جلد اپنے وطن تیونس واپس روانہ ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: کورنگی کراسنگ سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گزشتہ روز پلاٹ سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچے کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کورنگی نورانی بستی کا رہائشی تھا، 9 سال کا بچہ 22 سمتبر کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب سے لاپتا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے والد کی دکان پر آیا تھا جہاں سے وہ لاپتا ہوا تھا، بجے کے اغوا کا مقدمہ 24 ستمبر کو والد جاوید شاہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہوا۔
پولیس کے مطابق اغوا و قتل کے شبے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے جو کہ کورنگی کا رہائشی اور گونگا ہے جس کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔