اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈے اے تحلیل، اثاثے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے کے پاس ٹیکسز لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔
براہ راست رسائی یا رائٹ آف وے چارجز کے نام پر سی ڈی اے نے اگر کسی شخص یا ادارے سے کوئی رقم وصول کی ہے تو وہ واپس کی جائے۔ سی ڈی اے تحلیل کر کے تمام اختیارات اور اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔
اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ قانون کے تحت یقینی بنایا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اس کے رہائشیوں کی جانب سے دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز سے متعلق 9 جون 2015 کا ایس آر او کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ایس آر او کے تحت سی ڈی اے کے تمام اقدامات غیرقانونی قرار دیے جاتے ہیں۔ سی ڈی اے نے ایس آر او کے تحت کسی سے کوئی رقم وصول کی تو واپس کی جائے۔ سی ڈی اے آرڈیننس وفاقی حکومت کے قیام اور اس کے ترقیاتی کاموں کیلیے نافذ کیا گیا تھا۔
نئے قوانین اور گورننس سے سی ڈی اے آرڈیننس کی عملی افادیت ختم اور اسکے قیام کا مقصد پورا ہو چکا، یقینی بنایا جائے کہ اختیارات منتقلی کے بعد اسلام آباد ایڈمنسٹریشن شفاف اور قابلِ احتساب ہو۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا تمام ایڈمنسٹریٹو، ریگولیٹری اور میونسپل فریم ورک لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کام کرتا ہے جو منتخب نمائندوں کے ذریعے گورننس کا خصوصی قانون ہے جس کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر ٹیکسز نہیں لگائے جا سکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سی ڈی اے کے تحت
پڑھیں:
راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی، بڑی وجہ سامنے آگئی
ارشاد قریشی:پاکستان سری لنگا ،زمبانوے کرکٹ ٹرائی سیریز کا معاملہ، میٹرو بس سروس ٹیم مومنٹ کے دوران بند رہے گئی، میچ کے دوران رحمن آباد ، ختم نبوت اور فیض آباد اسٹیشنز کو بند رکھا جائے گا.
پاکستان ،سری لنگا ،زمبانوے کرکٹ ٹرائی سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میٹروبس سروس کو بند رکھا جائے گا، میٹرو بس سروس ٹیم مومنٹ کے دوران بند رہے گی۔
میچ کے دوران رحمن آباد ، ختم نبوت اور فیض آباد اسٹیشنز کو بند رکھا جائے گا جبکہ دیگر اسٹیشن پر میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
میٹروبس حکام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس اور اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔