فیلڈ مارشل کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کے دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، حامیوں اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔انہوں نے عوام کو بھی باور کرایا کہ معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بدلہ لیا جائے گا جب کہ پاکستان کی اندورنی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ نے ویزا کے لیے سوشل میڈیا کی نئی شرط عائد کردی،امیدواروں کی آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی امریکہ نے ویزا کے لیے سوشل میڈیا کی نئی شرط عائد کردی،امیدواروں کی آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔دوسری جانب فیلڈ مارشل کی دوست ممالک کے عسکری سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں روشن مستقبل پر اعتماد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں پر سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
بعد ازاں پاکستانی کمیونٹی نے ملکی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہاربھی کیا