سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پنجاب، بلوچستان اورکے پی کے میں کارکن سرگرم ہیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) ملک میں آنے والی حالیہ بارشوں کے سبب صوبہ پنجاب صوبہ بلوچستان اور صوبہ کے پی کے میں سیلاب آنے کے سبب متاثر ہونے والے مختلف شہروں میں سیلاب کی تباہ کاری کے سبب متاثرین کی فوری مدد کے لیے مرکزی مسلم لیگ نے امداد سر گرمیاں شروع کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا سامان متاثرہ علاقوں مین ارسال کرچکے اس سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ ٹنڈوالہیار کی جانب سے بھی تین راشن بیگ سمیت ادویات اور دیگر سامان ارسال کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار مر کزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد سلیم کشمیری اور ایم ایس ایف کے ضلعی صدر محمد رضوان کشمیری نے سیلاب متاثرین کے لیے مر کز البدر سے سامان کی ترسیل کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب زدگان کی فوری اور بھرپور مدد کے لیے ہر فرد، کو اپنا کردار ادا کرنے کی اسد ضرورت ہے اس سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ ٹنڈوالہیار سیلاب زدگان کے لیے 300 راشن بیگ سمیت ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے آج مختلف شہروں کے لیے سامان کی تر سیل شروع کردی ہے مرکزی مسلم لیگ پنجاب سمیت کے پی کے کے سیلاب زدگان کے لیے لاکھوں راشن بیگ اور دیگر سامان کی تر سیل شروع کرچکی ہے سیلاب کی تباہ کاریوں نے عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے، کئی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب: سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
—فائل فوٹوپنجاب میں سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں، پلوں اور انفرا اسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے ہدایت پر ضلع اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بھی قائم کر دیے گئے۔
مظفرگڑھ کی سیلاب سےسب سےزیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امدادکی مانیٹرنگ کریں گی۔ سروے کے لیے ٹیم میں اربن یونٹ، ریوینیو، زراعت اور فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔