معروف سرچ انجن گوگل پر فرانس کی جانب سے جی میل اشتہارات کی مد میں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی جی میل پر فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا رہی ہے۔
اگر یہ جرمانہ کمیشن نیشنل ڈی ایل انفارمیٹیک ایٹ ڈیس لبرٹیس کی طرف سے لگایا جاتا ہے تو یہ فرانسیسی پرائیویسی ریگولیٹر کی طرف سے عائد اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔
یہ کیس جی میل کے اندر ٹریکنگ کوکیز اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کے استعمال پر مرکوز ہے جو مبینہ طور پر صارف کی رضامندی کے بغیر ظاہر ہو رہے ہیں۔
فرانس میں جی میل کے صارفین طویل عرصے سے اس حوالے شکایات کر رہے ہیں۔
اگرچہ یہ اشتہارات جی میل کے مفت ماڈل کی ایک عام خصوصیت ہیں لیکن کمیشن اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی رضامندی کے بغیر ظاہر ہونا ملک کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر گوگل کو فرانس میں 525 ملین یوروز کے جرمانے کا سامنا ہے۔
ڈیٹا پرائیویسی قوانین کا کہنا ہے کہ ای میلز کی طرح نظر آنے والے اشتہارات صارفین کو الجھاتے ہیں اور پلیٹ فارم پر اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جی میل

پڑھیں:

موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نئے جرمانوں کا اطلاق آج سے شروع

ویب ڈیسک :موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے اور سزائیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق آج رات کے بعد چالان ٹکٹس نئے جرمانوں کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

ترمیم شدہ قانون کے تحت موٹر سائیکل کے لیے کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے جبکہ رکشے کا چالان کم از کم 3 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کار اور جیپ سمیت دیگر نجی گاڑیوں کے لیے کم از کم جرمانہ 5 ہزار روپے ہو گا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر کمرشل گاڑیوں کا جرمانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک رکھا گیا ہے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

نئے قانون کے مطابق اوور لوڈنگ، رات کو بغیر لائٹس گاڑی چلانے، ون وے کی خلاف ورزی، کالے شیشے لگانے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس یا کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانوں کے ساتھ 6 ماہ تک قید کی سزا بھی دی جا سکے گی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چند روز سے شہریوں کو نئے چالان ٹکٹس اور قوانین کی آگاہی مہم جاری تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔

 رات 12 بجے کے بعد نئے جرمانوں کا باقاعدہ نفاذ ہو گا اور خلاف ورزی پر نئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حکومت کا فونز میں لازمی سرکاری ایپ انسٹال کرنے کا حکم، ایپل کا انکار
  • نجی ہوٹل میں جرمنی، فرانس کی دوستی کی تقریب کا انعقاد
  • پشاور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی کو روک دیا
  • پشاور ہائیکورٹ، موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روک دی
  • اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں
  • چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھائے جانے کا امکان
  • پنجاب سیف سٹی ایپ کے نئے فیچر پر بحث اور تشویش، اصل وجہ کیا ہے؟
  • موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نئے جرمانوں کا اطلاق آج سے شروع
  • گوگل کا رنگ برنگے قمقموں سے جگمگاتا ڈوڈل؛ صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا
  • گوگل کا نیا امیج جنریشن ماڈل لانچ، کیا اب اصل نقل کی پہچان ناممکن ہوجائے گی؟