2025-11-23@00:22:19 GMT
تلاش کی گنتی: 322

«خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور»:

    آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا.سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا.عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 2022 میں...
    مردان : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا ، کیا وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کردار ادا کر رہے تھے؟ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اُن کے ہم شہر، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے وہ اُن کے معاملات سے واقف ہیں۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب اڈیالہ جیل سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں ہٹایا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈاپور نئے وزیراعلیٰ کو دہشت...
    فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نا اہل یا میر جعفر تھے؟مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میرے گھر (ڈیرہ اسماعیل خان) کے تھے، اُن سے متعلق پتا تھا کہ کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں علی امین کو کیوں نکالا، وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کرداد ادا کر رہے تھے؟ اب ہم اڈیالہ جیل سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں نکالا؟گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علی امین نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر چلے گئے، خواہش ہے...
    سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’’جب میں اقتدار میں آیا تھا، دہشتگردی صوبے کے بیشتر حصوں میں کھلے عام گھومتے تھے، لیکن میرے دور میں ان میں زیادہ تر علاقوں کو کلیئر کیا گیا۔‘‘ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے دور میں فوج، پولیس اور عوام کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر حصوں میں دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ اُن کے دور میں سکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر دہشتگرد گروپس کو کمزور کر دیا گیا...
    اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو  گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی عدالت نہیں آئے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  جاری کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری  کیے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر سنایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور خود پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل راجا ظہورالحسن عدالت میں آئے۔ اس صورتحال پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے واضح کیا کہ ملزم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کل اسمبلی فلور پر استعفیٰ کا اعتراف کیا، علی امین گنڈاپور نے سب سے پہلے سہیل آفریدی کوووٹ دیا، گورنر نے دستخط پر اعتراض کیا، جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،چیف جسٹس اپنے اختیارات کااستعمال کریں،اب وقت کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ حلف لے اور صوبہ چلائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے...
    اسپیکر بابر سلیم نے رولنگ دی کہ قائد ایوان کے انتخاب پر رولنگ دیتا ہوں کہ جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ بلکل آئینی کے مطابق ہے، یہ اس ملک کے چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلی نا بنے، آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت علی امین کے استعفی دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے نامزد رہنماء محمد سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے جب کہ اسپیکر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنیکی رولنگ دی جس کے بعد پی ٹی...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا مذاق نہ بنایا جائے، اب تک جو ہو رہا ہے اس کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا ہے۔نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں محمد سہیل آفریدی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 19 ماہ میں جو کچھ کیا وہ سب ریکارڈ پر ہے، ہماری حکومت آئی تو صرف 18 دن کی تنخواہ تھی، اس وقت ہمارے پاس خزانے میں 218 ارب روپے پڑے ہیں۔ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دستخط پر اعتراض کر کے ان کا استعفی واپس کر دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مبینہ استعفوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری خط کے مطابق، گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے دو استعفے موصول ہوئے ہیں جن پر غیر مشابہ اور مختلف دستخط ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ فی الحال شہر سے باہر ہیں اور 15...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں میں دستخط کے فرق پر اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے ان کے مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جمع کرایا گیا استعفیٰ گورنر آفس پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے اس کے باوجود اب اس پر اعتراضات اٹھانا حیران کن ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ میں دوبارہ واضح کر رہا ہوں کہ 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر 2025 کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے میرے اصل اور مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ اس...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کردیا گیا تھا اب تسلیم کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔ گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیاگورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہ ہوسکا، گورنر فیصل کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے نام سے دو متضاد استعفے موصول ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگاخیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں، 15 اکتوبر کو واپس آ ئیں گے، استعفوں کی تصدیق کے لیے وزیراعلیٰ علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی،وفد نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلیٰ کے انتخابات میں...
    گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین کی مکمل پاسداری کروں گا، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے پی ٹی آئی @PTIofficial اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی جن میں اسد قیصر اور جنید اکبر اور دیگر شخصیات شامل ہیں نے ملاقات کی ہے۔۔ ملاقات میں صوبے کے وزیر اعلی کے انتخاب...
    خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا جو 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا نوٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اسمبلی سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر ایک تجویز کنندہ، ایک تائید کنندہ اور خود امیدوار کے دستخط ہونا ضروری ہوں گے، اسی روز شام 4 بجے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
    گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کردی جب انہوں نے فوری منظوری سے معذرت کرلی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہوگیا جسے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاوس لے کرگئے۔ مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی گورنر ہاوس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفی وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، تاہم اس کی منظوری تک وہ بدستور وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر نے وضاحت کی کہ علی امین کا تحریری استعفیٰ ان کے دفتر پہنچ گیا ہے اور پیر کے روز دفتر کھلنے پر اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ موصول ہونے کی رسید بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ یہ استعفیٰ علی امین گنڈاپور کے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہے۔ گورنر کے مطابق ان کی قانونی ٹیم استعفے کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ...
    خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر (13 اکتوبر) کو طلب کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منظوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہے، وہ پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جن کا انتخاب قبائلی علاقے سے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنی کے ایک توئٹ میں خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کا دستنویس استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ Today at 2:30 pm, the handwritten resignation advice of the CM Khyber Pakhtunkhwa wa duly received and acknowledged by Governor House. After thorough scrutiny and legal formalities as per the Constitution & relevant laws, subject resignation will be processed in due course of… pic.twitter.com/Yn7uA5sjcF — Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 11, 2025 فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ آج دوپہر 2 بج...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کو ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں آئینی ماہرین کا اجلاس ہوا، جس میں مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر غور کیا گیا۔ آئینی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے چکے ہیں، اب چوں کہ علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے، اس لیے مستعفی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو عدالت میں چیلنج کیاجاسکتا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی ماہرین اوراسمبلی سیکریٹریٹ کی سفارشات کے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفا دینے کے بعد علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ، روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ اب وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے چکے ہیں، اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اب عام پارٹی ورکر کے طور پر کام کریں گے، مخالفین سیاسی کوشش کرکے دیکھ لیں، یہ خیبر پختونخوا حکومت نہیں گِرا سکتے۔
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومتی اراکین نے مختلف حکمت آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی،  نامزد وزیراعلٰی سہیل آفریدی،  سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں مشاورت...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی دفاتر جانا اور سرکاری کام چھوڑ دیے ہیں جبکہ بیوروکریسی نے بھی سرکاری کاموں میں دلچسی لینا چھوڑ دی ہے۔ سرکاری فائلیں محکموں اور چیف سیکرٹری کے دفاتر تک محود ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری بار پارلیمانی پارٹی میں شرکت کی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کے بعد آبائی...
    جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد اِس سے بھی بدترین صورتحال ہوگی۔ حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے پرچے نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا۔
    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر حکومتی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔ اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر کسی حکومت کو سپورٹ کریں گے نہ ہی ایسی حکومت کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے بعد علی امین گنڈاپور کے لیے میری ہمدردی بڑھ گئی ہے، سیکیورٹی مسئلہ پیش آیا تو وہ میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ انہیں ہٹانے کی وجہ کیا ہے، کیا علی امین ڈیلیور نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفا موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفا نہیں آیا، جب استعفا آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا ملٹری سیکرٹری کو استعفی موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔ نمائندہ جسارت
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد متحرک ہوگئے اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر چترال اور ہری پور میں انتخابات کے امور کے...
    پشاور /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر گزشتہ روز رات پہنچایا گیا، سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفے کی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں، گورنر نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیر سے ملاقات کی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔(جاری ہے) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکریڑی تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا ۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفےکی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں۔گورنر نے اسلام آباد میں غیرملکی سفیر سے ملاقات کی اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔یاد رہے...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
    ویب ڈیسک:علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔  گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔  انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔  علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کر دی۔اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتِ حال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔ ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم نے تو استعفیٰ کل ہی گورنرہاؤس کو بھجوادیا تھا، اب وزیر اعلیٰ کے استعفے پر مزید کارروائی کرنا گورنر ہاؤس کا کام ہے۔ ذرائع گورنرہاؤس نے کہا کہ استعفیٰ کہاں ہے ؟ ہمیں تو کچھ معلوم نہیں، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا نہیں ہوتا بلکہ یہ سمری کے ذریعے گورنرکو بھیجاجاتاہے۔ ذرائع گورنرہاؤس نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ کس کو بھیجا گیا ہے، اس کے بارے میں وہی بتاسکتے ہیں، گورنرہاؤس کو جونہی استعفیٰ موصول ہوگا اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر نوجوان رکن اسمبلی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کمزور سمجھی جانے والی خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ 145 اراکین پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو 92 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے، تاہم زیادہ تر اراکین آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے کے باعث پارٹی کے اندر بھی بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی جانب...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر دستخط کئے بغیر اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے استعفے پر دستخط نہ کئے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آبادروانہ  ہو گئے۔ فیصل کریم  کنڈی کاکہناتھا کہ اسلام آباد میں اہم اجلاس کیلئے جارہا ہوں،علی امین کے استعفیٰ پر مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ مزید :
    —فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا ہے کہ اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیاگزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حزب اختلاف کی جماعتیں وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار ہو گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ اپنا امیدوار لایا جائے جبکہ جمعیت علمائے اسلام بھی اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہے، اپوزیشن جماعتوں کو متفق کرنے کے لیے سیاسی رہنماؤں نے کوششیں تیز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر آج جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر اور مولانا عطا الرحمان سے مشاورت کی تھی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہے کہ متفقہ طور پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی امیدوار کو نامزد کریں۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دیا ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں مکمل خاموشی چھا گئی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ساتھ اسپیکر ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں سیاسی بیٹھکوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، علی امین گنڈاپور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ وہ گزشتہ رات اسلام آباد سے پشاور پہنچے اور اپنا استعفیٰ ارسال کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں تاہم کسی قسم کی میٹنگ یا اجلاس نہیں بلایا گیا۔ کابینہ اجلاس ملتوی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور...
    خیبر پختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’میر جعفر‘‘ اور ’’میر صادق‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور اپنی غیر سنجیدہ طرزِ سیاست سے سیاسی استحکام کو کمزور کیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، انتظامی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا محور صوبے میں جاری سیاسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفا گورنر خیبرپختونخواہ کو ارسال کر دیا۔علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا استعفا شیئر کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر استعفے کےساتھ ساتھ پیغام بھی جاری کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کے پی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق لکھا کہ بانی کے احکامات کی تعمیل میرے لیے اعزاز ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا، ایک سال میں دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خیبر پختونخوا میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، کابینہ، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کا شکرگزار ہوں۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین کی جگہ سہیل آفریدی کا نام ہی کیوں دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سہیل آفریدی کا نام عمران خان نے دیا ہے، یا عمران خان کو ان کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم، علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہے کہ ایسے رجیم چینج ہو جائے، کل تک کوئی صورت حال واضح ہو گی۔ سُہیل آفریدی ہی کیوں گنڈاپور کے متبادل؟ نام خان صاحب نے دیایا خان صاحب کو کسی...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر استعفیٰ دینے سے متعلق پوسٹ کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں بیرسٹر سیف، بیرسٹر گوہر اور مشعال یوسفزئی سے مشاورت کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چیئرمین:تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے کسی فیصلے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، مجھے ابھی تک اس نوعیت کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں...
    علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کابینہ کا چالیسواں اجلاس کل طلب کرلیا گیا، وزیراعلی علی امین گنڈاپور اپنے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کل دو بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکریں گے، یہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت ہوگی کیونکہ انہوں نے وزارت اعلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ آج سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت...
    خیبرپختونخوا کابینہ کا چالیسواں اجلاس کل طلب کرلیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کل دو بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکریں گے، یہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت ہوگی کیونکہ انہوں نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل ّآفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نیا وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔ بعدازاں پاکستان تحریک...
    —جیو نیوز گریب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے، تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کپتان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کب اور کیسے کھلاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس ہدایات آئی ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، تحریکِ انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت رد کرے، تحریکِ انصاف...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔(جاری ہے) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کرکے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد– پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، نیا وزیراعلیٰ آسانی سے منتخب ہو جائے گا۔واضح ر ہے کہ کچھ عرصے قبل علی امین خان گنڈا پور نے بانی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا، سہیل آفریدی نئے قائد ایوان نامزد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان رکنِ اسمبلی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطابق خیبرپختونخوا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد نئے قائد ایوان نامزد ہونے والے سہیل آفریدی پر مقدمہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے 10 فروری 2025 کو سہیل آفریدی پر مقدمہ درج کیا، جس کے مطبق انہوں نے سرکاری اداروں کے خلاف منفی بیان بازی کی ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کی گفتگو لوگوں کو اکسانے کے زمرے میں آتی ہے۔ سہیل آفریدی کا مقدمہ چل رہا ہے فروری سے pic.twitter.com/r30wwmDzV9 — Ammar Solangi (@fake_burster) October 8, 2025 واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کےلیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے، انہوں نے علیمہ خان پرپارٹی میں تقسیم کاالزام عائد کیا تھا۔  پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو جھوٹا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور : فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی مجھے ابھی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پارٹی اور بانی کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دیبانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی... خیال رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں...
    پشاور: تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کر صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خبریں سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے پی حکومت کے وزیر تعلیم سہیل آفریدی نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذمہ داران نے تاحال ان دعوؤں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
     ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔  عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔  پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آءی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔
    ویب ڈیسک : مولانا فضل الرحمان  نے وزیراعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈا پور  کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے  جمعیت علماء اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اس لیے  وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی خیر پختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
    جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔  ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا ہے۔ وہ صوبے کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ایک دن بھی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔  جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے صوبے میں بڑھتے معاشی اور انتظامی مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام مہنگائی، بدانتظامی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکومت ان مسائل...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی خیر پختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد اور سنجیدہ بات چیت ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی مجموعی صورتحال اور صوبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  کے پی کے نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ان کی اس تجویز سے اتفاق کر لیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور تکنیکی تربیت حاصل کرنے کے لیے 14 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات...
    کارکردگی کے نام پر خیبر پختونخوا کابینہ سے نکالے گئے ممبران کا پشاور جلسے کے واقعات سے کیا تعلق ہے؟ اصل معاملہ کیا ہے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے بعد کابینہ کی کارکردگی اور ردوبدل کے نام پر 2 اہم وزرا سے استعفیٰ لیا۔ تاہم، پارٹی کے اندرونی معاملات سے باخبر رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ دونوں کو پشاور جلسے میں وزیراعلیٰ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کی سزا کے طور پر نکالا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور جلسے کے فوراً بعد پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزرا، مشیروں اور معاونین کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا اعلامیہ کے مطابق ارباب عاصم معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مقرر ہو گئے ہیں، ان کو وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد یہ قلمدان سونپا گیا۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو صحت کا محکمہ تفویض کردیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت کا محکمہ حوالے کردیا گیا۔ وزیراعلی کے معاون...
    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
    بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں،گنڈاپور جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کرینگے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی...
    سٹی 42:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان کے حکم پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور  نے کہا دنیا بھر کو پیغام دینا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان ہماری قوم اور بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ تب تک کھڑے ہیں جب تک یہ جنگ جیت نہیں جاتے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور شرکت کریں، ہماری لڑائی ظالم نظام کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا کہ آپس کی تقسیم ختم کریں۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز میری...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کو محکمہ صحت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر ہاؤس پشاور کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں محکمہ صحت کے ذیلی ادارے ہیلتھ کیئر کمیشن کی گزشتہ چھ مہینوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت سمیت محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو رواں سال جنوری تا جون تک ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔بر یفنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہیلتھ کیئر کمیشن کے گذشتہ اجلاس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250921-08-28
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی.(جاری ہے) عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے یاد رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب و...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی تاریخ کا اعلان خیبرپختونخوا جلسہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
    —فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف زیر سماعت اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔ کیس کی سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، تاہم بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت پہنچے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ چونکہ عدالت نے وارنٹ جاری کر دیے ہیں اور...
    اسلام آباد: عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔  عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ ابتدائی طور پر موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں سماعت کے دوران گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار ایونٹ بنانا ہوگا، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ سیلاب کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ کیا جائے۔ میں جلسے کی تاریخ کا اعلان صرف پانچ دن پہلے کروں گا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم کہیں بھی کوئی بڑا جلسہ منعقد نہ ہوسکا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر کارکنوں نے...
    افغانستان زلزلہ؛ مریضوں کو خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز کے بعد نئے صوبوں کے قیام کی بھی حمایت کردی۔ جبکہ ملک میں صدارتی نظام کے حق میں بھی دلیل سامنے لے آئے۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے، عمران خان ملک میں صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک میں نئے یونٹس بنتے جارہے ہیں، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جو اتنی بڑی آبادی کے ساتھ 4 صوبوں پر مشتمل ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب چھوٹے یونٹس بن جائیں گے تو گورننس بہترین ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔ ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5566 افراد کو بچایا گیا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
    سٹی 42 : صوبے میں ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔  وزیر اعلیٰ سیلابی ریلوں سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ علی امین کو جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔  وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ،  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی بونیر پہنچ چکے ہیں۔