علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کابینہ کا چالیسواں اجلاس کل طلب کرلیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کل دو بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکریں گے، یہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت ہوگی کیونکہ انہوں نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل ّآفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نیا وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے، انہوں نے علیمہ خان پرپارٹی میں تقسیم کاالزام عائد کیا تھا۔
بعدازاں علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، یہ امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں، تاہم سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل ہوگی اور ہم عمران خان کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہوکر آگے بڑھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور علی امین گنڈا اجلاس کل
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے
پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔ جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔ پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدہ سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور انہیں سپورٹ کروں گا۔