علی امین گنڈاپور کا رواں ماہ پشاور میں جلسے کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار ایونٹ بنانا ہوگا، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ سیلاب کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ کیا جائے۔ میں جلسے کی تاریخ کا اعلان صرف پانچ دن پہلے کروں گا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم کہیں بھی کوئی بڑا جلسہ منعقد نہ ہوسکا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر کارکنوں نے احتجاج کیا، لیکن قیادت کہیں پر متحرک نظر نہ آئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 5 اگست کو پشاور میں ریلی کی قیادت کی، تاہم کارکنوں سے خطاب کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ جس پر کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیکھنے کو ملا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئین و قانون جلسے کا اعلان علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جلسے کا اعلان علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور کا اعلان
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
Tagsپاکستان