خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص نتائج پر 15 اسکول پرنسپل معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی پر صوبے بھر کے 15 پرنسپل معطل کردیے۔
پرنسپلز کی معطلی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ معطلیاں سالانہ ایس ایس سی امتحانات میں خراب نتائج دینے کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مایوس کن میٹرک نتائج: خیبرپختونخوا حکومت نے طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا
معطل ہونے والے پرنسپلز میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، گھوڑیو والا اور ہری پور ون کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح ہٹٹر، کرک، کوہاٹ وم اور کوہاٹ ٹو کے پرنسپل بھی اس کارروائی کی زد میں آئے ہیں۔
اس کے علاوہ پشاور ٹو، مردان، شہباز عظمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولوں کے پرنسپلز کو معلط کیا گیا ہے، جبکہ تخت بھائی کے ایک ادارے اور ایک ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اسکولوں کے وائس پرنسپل بطور عبوری انتظام اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل پر پرنسپل کی ذمہ داریاں ادا کریں گے، جب تک مزید احکامات جاری نہیں ہوتے۔
تاہم جہاں وائس پرنسپل موجود نہیں، وہاں سکیل 16 یا 17 کا سب سے سینیئر ملازم نائب کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر محنت فضل شکور خان نے میڈیا کو بتایا کہ معطلی کا فیصلہ صرف اساتذہ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ان اسکولوں میں صفر فیصد نتائج آئے ہیں۔ محکمے میں اساتذہ کی کمی نہیں، مگر اسلامیات اور پشتو کے علاوہ دیگر مضامین کے ماہرین کی قلت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس کےذریعے نقل کس طرح کروائی جاتی رہی؟
فضل شکور خان کے مطابق محکمے کے بیشتر اساتذہ کا تعلق جنوبی اضلاع سے ہے۔ اور ہمارے عملے کا 80 سے 90 فیصد جنوبی خیبرپختونخوا سے ہے۔ ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ اسے اپنے آبائی ضلع میں تعینات کیا جائے، جو عملی طور پر ممکن نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسکول پرنسپل معطل خیبرپختونخوا میٹرک امتحانات وائس پرنسپل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکول پرنسپل معطل خیبرپختونخوا میٹرک امتحانات وائس پرنسپل وی نیوز
پڑھیں:
کوئٹہ: موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل
کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات انجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔