علی امین گنڈاپور نے اپنی استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر استعفیٰ دینے سے متعلق پوسٹ کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں بیرسٹر سیف، بیرسٹر گوہر اور مشعال یوسفزئی سے مشاورت کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔