علی امین نے وزارتِ اعلیٰ سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیا۔
اپنے استعفیٰ میں انہوں نے کہا" اپنے قائد اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات کی احتراماً تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔"
انہوں نے مزید لکھا " جب میں نے وزارتِ اعلیٰ سنبھالی، اُس وقت صوبہ دو بڑے چیلنجز سے دوچار تھا ، مالی تباہی اور دہشت گردی کا عفریت۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران، اپنی کابینہ، پارٹی اراکین اور کارکنوں، سرکاری افسران کی ٹیم، اور سب سے بڑھ کر عمران خان کی رہنمائی کے تعاون سے، ہم نے صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا اور دہشت گردی کے خطرے کا جرات مندانہ اور پُرعزم فیصلوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ہم نے اس صوبے میں قومی تعمیر کے بڑے منصوبے شروع کیے، جسے کبھی فوجی لحاظ سے جنگ زدہ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔"
بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق علی امین کو استعفیٰ دینےکی ہدایت کی گئی ہے، بیرسٹر گوہر
علی امین نے مزید کہا " میں اپنی پوری کابینہ، اسمبلی کے تمام اراکین ، خواہ وہ تحریکِ انصاف سے ہوں یا اپوزیشن سے ، اور خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی کے تمام افسران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے گورننس کے غیر معمولی چیلنجز سے نمٹنے میں میرا ساتھ دیا۔اگرچہ میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں نے ہر محاذ پر بہترین کارکردگی دکھائی، مگر ایک بات میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت خلوصِ نیت سے کی اور ہمیشہ پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے۔"
In respectful compliance of the orders of my leader, and Founding Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf, Imran Khan, it is my honour to tender my resignation from the Office of the Chief Minister, Khyber Pakhtunkhwa.
When I took over as Chief Minister, the province was faced with a… pic.twitter.com/b43onAVAby — Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) October 8, 2025
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل تیسری شکست
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا علی امین
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور نے اپنی استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر استعفیٰ دینے سے متعلق پوسٹ کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں بیرسٹر سیف، بیرسٹر گوہر اور مشعال یوسفزئی سے مشاورت کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کی گئی ہے۔