گورنر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر دستخط کئے بغیر اسلام آباد روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر دستخط کئے بغیر اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے استعفے پر دستخط نہ کئے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آبادروانہ ہو گئے۔
فیصل کریم کنڈی کاکہناتھا کہ اسلام آباد میں اہم اجلاس کیلئے جارہا ہوں،علی امین کے استعفیٰ پر مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا علی امین اسلام ا
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔