وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا ۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفےکی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں۔گورنر نے اسلام آباد میں غیرملکی سفیر سے ملاقات کی اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کرکے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوایا تھا۔علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ منصب عمران خان کی امانت تھی جسے واپس کر دیا ہے، نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت حاصل رہے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا علی امین

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس، وکیل کی استدعا پر کیس 28 نومبر تک ملتوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور ( آن لائن )پشاور میں این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ کے وکیل علی بخاری اور ایڈوکیٹ جنرل مقررہ وقت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں ان کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ وزیراعلیٰ کو اب 28 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے جلسے میں شرکت پر تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان صبح 10 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سمیع اللہ خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 27 نومبر تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے اور چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کریں: فیصل کریم
  • عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس، وکیل کی استدعا پر کیس 28 نومبر تک ملتوی
  • سہیل آفریدی آپریشنز پر وفاق کا ساتھ دیں، گورنر خیبرپختونخوا
  • گومل یونیورسٹی میں فائرنگ، فیصل کریم کنڈی کا حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ
  • ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • وزیراعظم کا کنڈی کو نہ ہٹانے کا اشارہ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تبادلہ خیال
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا