شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔
عرفان سلیم نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے کی کوشش کی گئی تو عوام اپنا فیصلہ کرے گی، خیبر پختونخوا فارم 45 کی واحد اسمبلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر غیر قانونی اور آئینی اقدام کی بات نہ کریں، گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے استعفی موصول ہو تو اس پر فیصلہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 11 نومبر کو ہوگا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ نشست عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 11 نومبر 2025 کو ہوگی، جب کہ انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے لیے تاریخیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔
انتخابی شیڈول کی تفصیلاتپبلک نوٹس کا اجرا 10 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اکتوبر کو ہوگی اور اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔
اپیلوں پر فیصلے 25 اکتوبر کو ہوں گے اور نظرثانی شدہ فہرست 26 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر ہے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ 29 اکتوبر کو ہوگی۔ پولنگ کا دن 11 نومبر 2025 ہے۔
الیکشن انتظاماتالیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی بھی کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ذوالفقار علی ہیں جو ریجنل الیکشن کمشنر، ہری پور ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نثار احمد خان، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، تعینات کیے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز میں عبدالسلام، اسسٹنٹ کمشنر غازی؛ سجاد احمد، اسسٹنٹ کمشنر خانپور؛ اور محمد اشفاق، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) محمد عدنان علی کے دستخط موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
11 نومبر الیکشن کمیشن این اے-18 ضمنی انتخاب عمر ایوب