ویڈنزڈے گرل جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ویڈنزڈے کی مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں پرزور آواز اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔پیرس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فرانسیسی میگزین گالا کو دیے گئے انٹرویو میں جینا نے فلسطینیوں کی ہمت اور استقامت کو سراہا۔
21 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں فلسطین کے لوگوں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہوں۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا ان کے دکھ اور جدوجہد کو سن سکے۔یہ جینا اورٹیگا کی طرف سے پہلی بار فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا نہیں ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ جون میں بھی انہوں نے انسٹاگرام پر ایران اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرا دل بھاری ہے، فلسطینیوں کی چیخیں روزمرہ خبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 67 ہزار 160 افراد شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 679 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جینا اورٹیگا کا مسلسل فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھانا بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں طور پر زیر بحث آیا ہے۔جینا اورٹیگا کی اس پرعزم حمایت پر دنیا بھر کے مداح اور حقوق انسانی کے کارکنان ان کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ یہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح نئی نسل کے بین الاقوامی ستارے عالمی انسانی مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جینا اورٹیگا
پڑھیں:
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
— فائل فوٹوپاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچے شہید ہونے کی رپورٹس ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
غزہ میں تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے شرم الشیخ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے عالمی انسانی حقوق و قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے، 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہونی چاہیے۔