City 42:
2025-10-09@10:48:58 GMT
چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جب کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے ون چترال کی نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم این اے عبداللطیف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
آؤ جاپان چلیں (آخری قسط )
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹوں کے تقرری اور تربیت،نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کی تکمیل 12 اکتوبر تک ہوگی۔(جاری ہے)
کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست 13 اکتوبر تک تیار ہوں گی۔
یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور ان پر اعتراضات 16 نومبر تک جبکہ اعتراضات کو یکم دسمبر تک نمٹایا جائے گا۔حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 8 دسمبر کو ہوگی۔اس کے علاوہ کمیشن نے ووٹرز کے اعتراضات نمٹانے کے لئے 11 حد بندی اتھارٹیز بھی قائم کی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یونین کونسل کی سطح پر حلقہ بندیوں کی 41 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔