الیکشن کمیشن نے این اے-1 چترال کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہو گی، امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
شیڈول کے تحت کاغذات کی سکروٹنی 22 اکتوبر کو ہوگی جبکہ اعتراضات پر فیصلے تین نومبر تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔
محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر سے جمع کرائے جائیں گے، ضمنی انتخاب 22 نومبر کو ہوگا۔
ضلعی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ہری پور ریٹرننگ اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیے گئے۔