عدالت کا سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر سنایا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور خود پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل راجا ظہورالحسن عدالت میں آئے۔ اس صورتحال پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے واضح کیا کہ ملزم کی بار بار غیر حاضری عدالتی عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے، لہٰذا اب گرفتاری کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 11 نومبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھ سکے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے زیرِ سماعت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔