سیاسی عزائم کیلیے مودی کا خلائی تماشہ: نام نہاد سائنسی ترقی اور کرائے کی نشست کی نمائش
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
مودی سرکار کی جانب سے خلائی مہم کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور کوشش، مودی کی جانب سے 5 ارب خرچ کرکے کرائے کی خلائی سیٹ کو گودی میڈیا نے کارنامہ بنا کر پیش کر دیا۔
خلائی مشن میں نہ کوئی بھارتی ٹیکنالوجی شامل ہے، نہ کوئی سائنسی یا آپریشنل کردار موجود ہے۔ مودی کے قریبی ساتھی گروپ کیپٹن شکلا کو ہندوتوا سے وفاداری کے صلے میں خلائی مشن کا حصہ بنایا گیا۔
بی بی سی کے مطابق گروپ کیپٹن شکلا کے لیے ایک نشست اور تربیت کے بدلے 5ارب روپے ادا کیے گئے۔ مودی سے خلا میں شکلا کی گفتگو، سائنسی مشن کم اور بی جے پی اور ہندوتوا نظریہ بیچنے کی سیاسی فلم زیادہ ہے۔
بھارت کا نام نہاد خلائی مشن ایک مہنگی کرائے کی سیٹ کا مسافر ہے، جس کا سائنس یا خلائی ٹیکنالوجی سے کوئی تعلق نہیں۔ جسے ایک قومی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، وہ دراصل ایک مشن پر خریدی گئی نشست ہے۔
یہ مشن اسرو کی ناکامی کا عکاس ہے، جہاں حقیقی سائنسی ترقی کے بجائے نمائشی اقدامات اور گودی میڈیا کے فریب دکھایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یوم آزادی؛ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش
اسلام آباد:یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ نمائش میں توپوں ،راکٹ لانچر وہیکلز ، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں۔
معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی ہوگا ۔ شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مختلف اسٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
اس کے علاوہ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنوں پر عوام کا جذبہ حب الوطنی ابھاریں گے۔ دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مقصد ملک کے ہر شہری کو تاریخی دن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔