WE News:
2025-07-03@18:26:04 GMT

صارفین کے لیے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری ہوگیا؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

صارفین کے لیے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری ہوگیا؟

اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کریں، کیونکہ گوگل نے کروم میں موجود ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دور کرنے کے لیے نئی ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں تیارکردہ گوگل کروم بک مارکیٹ میں آنے والی ہے؟

یہ سیکیورٹی خامی کروم کے V8 انجن میں موجود تھی، جو کہ جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی کوڈ کے اجرا کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس خطرے کو CVE-2025-5554 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور اسے 10 میں سے 8.

1 کا اسکور دیا گیا ہے، جو اسے ایک سنگین سیکیورٹی خطرہ قرار دیتا ہے۔

اس خامی کے باعث ہیکرز حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں، آپ کے سسٹم میں میل ویئر یا ransomware انسٹال کر سکتے ہیں۔ گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز اس خامی کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو نشانہ بناچکے ہیں، جس کی وجہ سے فوری اپ ڈیٹ ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا

یہ ایک ماہ کے اندر کروم کے لیے دوسرا ایمرجنسی اپ ڈیٹ ہے اور رواں سال میں چوتھی بار گوگل نے خطرناک خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔

کروم اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ

کروم کھولیں اور اوپر دائیں جانب تین نقطوں (تھری ڈاٹ مینو) پر کلک کریں۔

Settings میں جائیں۔

بائیں طرف نیچے About Chrome پر کلک کریں۔

یہاں آپ کو بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں، اگر نہیں ہے تو اپ ڈیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گا۔

اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر ’Relaunch‘ کا بٹن دبائیں تاکہ نیا ورژن فعال ہوجائے۔

یاد رکھیں کہ گوگل کروم دنیا بھر میں 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس میں موجود کسی بھی سیکیورٹی خامی سے لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فوراً کروم اپ ڈیٹ کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اپڈیٹ ٹیکنالوجی سیکیورٹی خامی گوگل کروم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپڈیٹ ٹیکنالوجی سیکیورٹی خامی گوگل کروم سیکیورٹی خامی گوگل کروم اپ ڈیٹ کے لیے

پڑھیں:

اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کب ضروری ہوتا ہے؟

اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ (Stem Cell Transplant) ایک اہم طبی عمل ہے جو عام طور پر اس وقت کیا جاتا ہے جب جسم کا خون بنانے والا نظام یعنی bone marrow شدید متاثر یا ناکام ہو جائے، یا جب مخصوص بیماریوں کا علاج کسی اور طریقے سے ممکن نہ ہو۔

اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ درج ذیل طبی حالات میں ضروری یا فائدہ مند ہو سکتا ہے:

1. کینسر کی بیماریاں خصوصاً خون سے متعلق جیسے لیوکیمیا جس میں جس میں بون میرو غیر معمولی سفید خون کے خلیے بناتا ہے۔ اسی طرح لِمفوما اور ملٹیپل مائیلوما (پلازما سیلز) کے کینسر میں بھی مفید ہوسکتا ہے۔

ان بیماریوں میں اکثر کیموتھراپی یا ریڈیوتھراپی کے بعد بون میرو تباہ ہو جاتا ہے، جس کی بحالی کے لیے اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔

2. بون میرو کی خرابیاں جس میں ایپلاسٹک انیمیا شامل ہے۔ اس میں بون میرو خون کے خلیے بنانا بند کر دیتا ہے۔ اسی طرح مائلوڈیسپلاسیا بھی شامل ہے جس میں خراب یا ناکارہ خون کے خلیے بننے لگتے ہیں۔

3. جینیاتی بیماریاں جس میں تھیلیسیمیا، سِکل سیل انیمیا شامل ہے۔ بچوں میں اکثر ان بیماریوں کا واحد مکمل علاج اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیٹ جی پی ٹی کے غیر مناسب استعمال کے خطرات
  • ڈیجیٹل میڈیا کو اسلام کی دعوت کیلیے استعمال کرنا ہوگا‘ نادیہ سیف
  • آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری: ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس اب ایک ہی فون پر
  • آج کل کی ماؤں کیلئے کیا چیز سب سے زیادہ ضروری ہے؟ نادیہ جمیل کا بیان وائرل
  • بجلی صارفین کیلئے بڑی رعایت: بنیادی ٹیرف میں اوسط 1.14 روپے فی یونٹ کمی
  • نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی
  • بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 14 پیسے کمی، لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم
  • اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کب ضروری ہوتا ہے؟
  • پشاور میں جھگڑے کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال، ٹیوشن جانے والا بچہ گولی لگنے سے جاں بحق