پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشقوں کا فخرآباد بیس، تاجکستان میں انعقاد، دوستی 2 کے عنوان سے مشقوں میں پاک فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین، کی 2 ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی سے متعلق تربیتی مشقیں "دوستی" کے عنوان سے 4 سے 9 اگست تک فخرآباد بیس، تاجکستان میں منعقد ہوئیں۔

اس مشق میں لاک فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 ٹیموں نے حصہ لیا۔

مشقوں میں تمام تربیتی اور فوجی سفارت کاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کئے گئے۔

مشقوں کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد پذیر ہوئی، جس میں  پاکستان کے تاجکستان میں دفاعی اتاشی  کرنل محمد معظم ظفر پاکستان کی طرف سے مہمان خصوصی تھے جبکہ تاجکستان کے اعلیٰ فوجی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دونوں ممالک کے فوجیوں نے مشق کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ان مشقوں سے دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی ملٹری ٹو ملٹری تعلقات جہاں مزید بہتر ہوئے، وہیں دوستی II مشق سے مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، مشقوں، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنایا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مس انفارمیشن پر حکومت کی قومی اسمبلی میں مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز

اسلام آباد:

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مس انفارمیشن کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور معاملہ پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیدی۔

انھوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پارلیمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمان افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی میڈیا سچ بولنے کا قائل نہیں، فیک نیوز اور مس انفارمیشن عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں۔

 وزارت اطلاعات کے اداروں پی ٹی وی، پی بی سی، اے پی پی، پی آئی ڈی میں ڈس انفارمیشن کو کائونٹر کرنے کے لئے میکنزم موجود ہے۔مزید برآں وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ 24 اپریل سے 30 جون2025 کے دوران اوور فلائنگ آمدنی میں ہوا۔2019 میں فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو اوور فلائنگ آمدنی میں تقریبا7.6 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان کو کچھ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، تاہم قومی خود مختاری اور دفاع کو معاشی مفادات پر مقدم تصور کیا جاتا ہے۔  بعد ازاں قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں چار ہوٹلوں میریٹ، سرینا، بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹلز کو شراب فروخت کی اجازت ہے اور ان ہوٹلوں کو شراب کے لائسنس دیئے گئے ہیں۔

مزید برآں قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اے این ایف نے پاکستان میں انسداد منشیات کے لیے 263 یونیورسٹیوں میں 269 آپریشن کئے،ان اپریشنز میں ایک 1427 کلوگرام منشیات ضبط اور 426 افراد گرفتار کیے گئے۔ مزید برآں نادرا سے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر، بد عنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کے 19 ہزار سے زائد کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر
  • پاک تاجکستان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’دوستی ٹو‘ اختتام پذیر
  • پاکستان،تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’دوستی- II‘ کامیابی سے مکمل
  • پاکستان اور تاجکستان کے درمیان  مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد
  • پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’دوستی- II‘ کامیابی سے مکمل
  • پاکستان تاجکستان کے پی کے اور ختلون ریجن میں بزنس فورم منعقد کریں گے
  • مس انفارمیشن پر حکومت کی قومی اسمبلی میں مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز
  • دوستی کا اظہار،سری لنکا کا پاکستان کو فری آئی کونیز کا تحفہ
  • ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلامیچ کل کھیلا جائے گا۔