پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’دوستی- II‘ کامیابی سے مکمل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان-تاجکستان مشترکہ انسداد دہشتگردی ’دوستی- II‘4 سے 9 اگست 2025 کو فخروبود بیس، تاجکستان میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈو بٹالین کے 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام 9 اگست 2026 کو ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے ڈی اے (پی) تاجکستان کرنل محمد معزم ظفر چیف گیسٹ کے طور پر موجود تھے، جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے دستے پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کرتے ہوئے مشقوں کو مکمل کیا۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی
یہ مشق نہ صرف دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنی، بلکہ انسداد دہشتگردی کے آپریشنز میں شامل ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانے کا بھی ہدف رکھتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر انسداد دہشتگردی پاکستان آرمی تاجکستان کرنل محمد معزم ظفر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر انسداد دہشتگردی پاکستان ا رمی تاجکستان انسداد دہشتگردی
پڑھیں:
وزارتِ اطلاعات نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی جانب سے پھیلائی گئی من گھڑت اور گمراہ کن رپورٹس مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔
فرسٹ پوسٹ نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن کے تحت اسرائیل سے فوجی تعیناتی کے بدلے 10 ہزار ڈالر مانگے۔ اسی طرح نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔
وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ نہ پاکستان، نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے ایسی کسی ملاقات یا مالی گفتگو کا کوئی ثبوت یا سرکاری تصدیق موجود ہے۔ وزارتِ خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بھی ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف منفی مہم چلا کر جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے تاکہ پاکستان کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ گودی میڈیا کے یہ اقدامات خطے میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کا حصہ ہیں جنہیں پاکستان مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔