سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امن کا قیام پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت و شنید انتہائی ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کےخاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا فروغ ضروری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کا قیام پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت و شنید انتہائی ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کےخاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا، ملکی خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خطےمیں امن اور استحکام چاہتے ہیں، بھارت ایک انتہا پسند ریاست ہے، بھارت خطے کا امن اور استحکام خراب کرنا چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے دوران ہمارے میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، بھارتی جارحیت کے خلاف دوست ملکوں نے پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت کی، بھارتی جارحیت کے خلاف سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل ہوئی، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے یوسف رضا گیلانی بھارتی جارحیت کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے
پڑھیں:
یوسف رضا گیلانی کی پشاور آمد، گورنر ہاؤس میں پرتپاک استقبال
سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی پشاور آمد، قائم مقام صدر کا گورنر ہاؤس پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر پیپلز پارٹی اور اراکین اسمبلی نے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا۔ قائم مقام صدر کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اتحاد، استحکام اور ترقی کے تسلسل پر زور دیا۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اجتماعی ترقی قومی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے ممکن ہے۔
چیئرمین ریڈ کریسنٹ خیبر پختونخوا فرزند علی وزیر نے قائم مقام صدر کو روایتی پگڑی بھی پہنائی ۔