منافق سیاست دان سمت درست کریں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT
سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جوتسلسل جاری ہے اس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آرہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیےجائیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے اس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آرہی ہے، سیاست دان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان، این جی اوز اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے یہ گھناؤنی کوشش کرتے ہیں، ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچانے کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیاست دان
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، سینیٹر فیصل جاوید
فائل فوٹوتحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اقوام متحدہ اب اسلامو فوبیا کے خلاف دن مناتا ہے، اس کے لئے بانی پی ٹی آئی نے جدوجہد کی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قائد اعظم کی کاوشوں سے ملک بنا، ہم مذمت کرتے ہیں یوم آزادی کے اشتہار میں پورے ٹبر کی تصویر تھی، قائداعظم کی نہیں تھی، ہم ایوان میں قائداعظم کی تصویر لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائداعظم کو نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ آپ اس کی وضاحت مانگیں، اشتہار ٹیکس پیئر کے پیسے سے بنا۔