صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش ملنے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا بیان اور فوٹیج سامنے آگئی ہے۔شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل چکی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی سی ٹی خاور حسین فیصل بشیر ڈی آئی جی
پڑھیں:
مسجد نبوی میں قرآن کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد عالم شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسجد نبوی ﷺ میں قرآن کریم کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد معروف مدرس، شیخ بشیر احمد صدیق، انتقال کرگئے۔
جامعہ اشرفیہ لاہور کے ترجمان کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔
شیخ بشیر احمد صدیق گزشتہ 60 برس سے زائد عرصے تک مسجد نبوی ﷺ میں قرآن کریم کی تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن کی تعلیم، خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کی، اور دنیا بھر میں ان کے بے شمار شاگرد موجود ہیں۔