2025-10-05@02:33:33 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«واٹس ایپ ہیک»:

    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، جس کے باعث ان کے قریبی افراد کو دھوکہ دہی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ان کا پارسل پہنچ گیا ہے اور پارسل وصول کرنے کے لیے واٹس ایپ کوڈ فراہم کرنا ہوگا۔ اسما عباس نے یہ کوڈ بتا دیا، جس کے فوری بعد ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ اداکارہ کی بہن اور سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے بھیجے گئے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جس میں کسی جاننے والے سے 10 لاکھ روپے کی ادھار کی درخواست...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اسما عباس نے بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس پر انہیں کہا گیا کہ ان کا پارسل آچکا ہے جس کو موصول کرنے کیلئے انہیں واٹس ایپ پر ایک کوڈ بھیجا گیا ہے وہ بتائیں۔  اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے کال پر وہ کوڈ بتایا تو اسی وقت ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی زارا نے انہیں ایک پارسل بھیجا تھا جس کی وہ منتظر تھیں اور وہ یہی سمجھیں کہ بارشوں کے باعث...
    صبح کے وقت ایک عزیزہ کا واٹس ایپ پر تحریری پیغام آیا۔ ’’السلام علیکم۔‘‘ میں نے سلام کا جواب دیتے ہوئے خیریت دریافت کی تو انہوں نے جواب میں ’’الحمداللّٰہ۔‘‘ لکھا۔  پھر ایک میسج آیا: ’’مجھے تم سے ایک کام ہے۔‘‘ میں نے دریافت کیا تو لکھا ہوا آیا: ’’پچاس ہزار روپے کی ضرورت ہے۔ کل بارہ بجے تک واپس کردوں گی۔‘‘ مجھے حیرانی ہوئی کیوںکہ وہ ایک معروف ادارے کی سربراہ ہیں اور معاشی لحاظ سے مستحکم ہیں۔ میں نے تھوڑا سوچا مجھے خیال آیا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک نہ ہوگیا ہو۔ میں نے رقم دینے سے معذرت کرلی، سوچا بعد میں کال کرکے ان سے بات کروں گی۔ اتفاقاً ان کی فیس بک کی پوسٹ نظر...
    معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تفتیش جاری ہے اب اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے ابتدائی تحقیقات اور اہم شواہد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ کی موت، ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: قتل یا طبعی موت؟ حمیرا اصغر کی موت کی گتھیاں سلجھنے لگیں ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کو لاش ملی تو اسے نو ماہ گزر چکے تھے اور وہ بری طرح ڈی کمپوز ہوچکی...
    ملک میں واٹس ایپ ہیکنگ اورفشنگ حملوں کا سلسلہ بڑھ گیا جس کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ حملہ آور جعلی لنکس، پیغامات اور کوڈز کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، زیادہ ترفشنگ پیغامات، جعلی بینک لائلٹی پروگرامز یا انعامی پیشکشوں کے طور پر آتے ہیں، جعلی ملازمتوں اورسرمایہ کاری کی اسکیموں کے ذریعےصارفین کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ صارفین ہوشیار اور محتاط رہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، صارفین ضروری واٹس ایپ پردہری تصدیق سمیت اکاؤنٹ کی اضافی سیکیورٹی فیچرآن کریں، لنکڈ ڈیوائسزچیک کرتے رہیں، غیرمانوس...
    اس دور میں واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کا مقبول ترین ذریعہ ہے، نا صرف پیغامات بلکہ صارفین روزانہ کی تعداد میں اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھی واٹس ایب کے ذریعے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ البتہ اب یہی ایپ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یکم جولائی 2024 سے اب تک ہیکنگ سے متعلق 1,426 سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 549 اکاؤنٹس کو کامیابی سے بحال کر لیا گیا ہے جب کہ باقی کیسز پر تفتیش جاری ہے۔ ...
    دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کو ایک نئے خطرناک اسکیم کا سامنا ہے جس میں ہیکرز تصاویر کے ذریعے فون تک رسائی حاصل کر کے ذاتی معلومات اور او ٹی پیز چرا سکتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ اسکیم عام لوگوں کے لیے فوری طور پر شناخت کرنا مشکل ہے کیونکہ اس میں دھوکہ دہی کے روایتی طریقے استعمال نہیں ہو رہے۔ ہیکرز واٹس ایپ پر اجنبی نمبروں سے “ہیلو” یا “گڈ مارننگ” جیسے بے ضرر پیغامات کے ساتھ تصاویر بھیجتے ہیں جن میں اسٹیگنوگرافی کے ذریعے میلویئر چھپایا جاتا ہے۔ اسٹیگنوگرافی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے کسی تصویر یا فائل کے اندر خفیہ ڈیٹا چھپایا جاتا ہے جو مخصوص سسٹم پر پہنچ کر ایکٹو ہو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں میں واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والے ایک مبینہ اسکینڈل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجی گئی ایک تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل فون ہیک ہو جاتا ہے اور بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری ہو جاتی ہے۔ بھارت میں اس حوالے سے چند مبینہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”GadgetsToUse“ کی تحقیق کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل ہیک ہونا ممکن نہیں۔ واقعے کی ابتدا کیسے ہوئی؟ یہ...
    سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے مطابق دو درجن ممالک میں تقریباً 90 صارفین کو مبینہ طور پر اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیکرز نے نشانہ بنایا۔ان صارفین میں صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں ہیکنگ کیلیے سافٹ ویئر تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنر‘ کی زیرِ ملکیت ہیکنگ ٹول سے نشانہ بنایا گیا۔واٹس ایپ نے تصدیق کی کہ متاثرہ صارفین کی ڈیوائسز میں مداخلت کی گئی۔ حکام نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کا پتا چلا۔پیراگون کا اسپائی ویئر ’زیرو کلک ہیک‘ کا استعمال کرتا ہے، یعنی صارفین کو ہیک کرنے کیلیے کسی نقصان دہ...
    میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔  واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پراگون سلوشنز نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے 90 کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعے کے روز واٹس ایپ کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ میٹا کی ذیلی کمپنی نے پیراگون سلوشنز کو ہیکنگ کے بعد ایک سیز اینڈ ڈیسِسٹ لیٹر (ایسا قانونی حکم نامہ جس میں کسی فعل سے باز رہنے کے لیے کہا گیا ہو) بھیجا گیا ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ کمپنی لوگوں کی نجی طور پر مواصلات کی سہولت کو بچانے کی کوشش کرتی رہے گی۔ دوسری جانب پیراگون نے معاملے پر تبصرہ کرنے...
۱