غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر فون ہیک ہونے کا خطرہ، واٹس ایپ نے خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔
واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ہیکنگ سے بغیر کسی صارف کی اجازت کے کسی بھی ڈیوائس کے ڈیٹا تک خفیہ طور پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ متاثرہ افراد میں صحافی اور سول سوسائٹی کے اراکین شامل ہیں تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیسے پتہ چلا کہ اس اسپائی ویئر کے پیچھے اسرائیلی کمپنی پیراگون سلوشنز کا ہاتھ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔