واٹس ایپ پر نیا امیج اسکیم، کس طرح ڈیٹا اور او ٹی پیز چرائے جاتے ہیں؟ خبردار کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کو ایک نئے خطرناک اسکیم کا سامنا ہے جس میں ہیکرز تصاویر کے ذریعے فون تک رسائی حاصل کر کے ذاتی معلومات اور او ٹی پیز چرا سکتے ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ اسکیم عام لوگوں کے لیے فوری طور پر شناخت کرنا مشکل ہے کیونکہ اس میں دھوکہ دہی کے روایتی طریقے استعمال نہیں ہو رہے۔ ہیکرز واٹس ایپ پر اجنبی نمبروں سے “ہیلو” یا “گڈ مارننگ” جیسے بے ضرر پیغامات کے ساتھ تصاویر بھیجتے ہیں جن میں اسٹیگنوگرافی کے ذریعے میلویئر چھپایا جاتا ہے۔
اسٹیگنوگرافی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے کسی تصویر یا فائل کے اندر خفیہ ڈیٹا چھپایا جاتا ہے جو مخصوص سسٹم پر پہنچ کر ایکٹو ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی صارف ایسی تصویر ڈاؤن لوڈ کرتا ہے میلویئر اس کے موبائل میں انسٹال ہو کر ہیکرز کو فون کا کنٹرول دے سکتا ہے۔
مودی سرکار نے کشیدگی بڑھا دی ہے ، کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل کا بیان
ہیکرز اس کنٹرول کے ذریعے نہ صرف فون میں محفوظ حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ او ٹی پیز، میسجز اور دیگر ڈیٹا بھی دیکھ سکتے ہیں، جو مالی دھوکہ دہی یا شناخت کی چوری کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود کو اس اسکیم سے محفوظ رکھنے کے لیے خود احتیاط برتیں۔ خودکار تصویر ڈاؤن لوڈ کا آپشن بند کریں، اجنبی نمبروں سے آنے والے پیغامات کو نظرانداز کریں، فون کا سافٹ ویئر باقاعدگی سے اپڈیٹ کریں اور کسی قابل اعتماد اینٹی وائرس کا استعمال کریں تاکہ ہیکنگ سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔