واٹس ایپ ہیکنگ اورفشنگ حملوں کا خطرہ: شہریوں کو محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ملک میں واٹس ایپ ہیکنگ اورفشنگ حملوں کا سلسلہ بڑھ گیا جس کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ حملہ آور جعلی لنکس، پیغامات اور کوڈز کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، زیادہ ترفشنگ پیغامات، جعلی بینک لائلٹی پروگرامز یا انعامی پیشکشوں کے طور پر آتے ہیں، جعلی ملازمتوں اورسرمایہ کاری کی اسکیموں کے ذریعےصارفین کونشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ صارفین ہوشیار اور محتاط رہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، صارفین ضروری واٹس ایپ پردہری تصدیق سمیت اکاؤنٹ کی اضافی سیکیورٹی فیچرآن کریں، لنکڈ ڈیوائسزچیک کرتے رہیں، غیرمانوس ڈیوائس نظر آئے تو فوری طورپر لاگ آؤٹ کریں۔
پبلک یاشیئرڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ میں لاگ ان نہ کریں، غیرضروری سیشنز فوری ختم کریں، انعام اور سروے سے متعلق غیر متوقع لنکس پر کلک کرن سے گریز کریں، واٹس ایپ صارفین پیغام میں دیئے گئے لنکس یا نمبرز پر ہرگزاعتماد نہ کریں۔
اس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ صارفین پاس ورڈز، توثیقی کوڈز یا ذاتی معلومات کسی صورت میں کسی پیغام یاکال پرظاہر نہ کریں۔
واٹس ایپ ہیکنگ پر اکاؤنٹ غلط معلومات پھیلانے، فراڈ یا ٹیلی فون نمبرز تک رسائی کیلئے استعمال کیاجا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔