غزہ: امریکی کنٹریکٹرز کا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
غزہ میں امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کی جانب سے خوراک کے لیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں، اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات بغیر کسی واضح خطرے کے کیے گئے۔ دو امریکی کنٹریکٹرز نے بتایا کہ سیکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس تھا۔
ویڈیوز میں کنٹریکٹرز کو اسرائیلی ٹینکوں کے ذریعے طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بات کرتے سنا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امدادی مرکز میں چہرے کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی نصب تھے، جن کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی جاتی ہے اور معلومات اسرائیلی فوج کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔
کنٹریکٹرز کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر کسی بھی مشتبہ شخص کی تصویر لینے کی ہدایت دی گئی تھی، جسے بعد میں ڈیٹا بیس میں شامل کیا جاتا ہے۔
اسرائیلی حمایت یافتہ اور امریکی امداد سے چلنے والی غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے انٹیلی جنس جمع کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔
امریکی حکومت اس ادارے کو گزشتہ ماہ 30 ملین ڈالر کی امداد فراہم کر چکی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فری فری فلسطین، ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف کے نعرے لگوانے والے برطانوی سنگر کا امریکی ویزہ منسوخ
میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف (اسرائیلی ڈیفنس فورسز) کے نعرے لگوائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے فری فری فلسطین کے نعرے لگوانے والے برطانوی پاپ سنگر باب وائلن کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکا نے برطانوی سنگر کے ویزہ منسوخی پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم تشدد اور نفرت کی تعریف کرنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باب وائلن نے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فری فری فلسطین کے نعرے لگوائے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف (اسرائیلی ڈیفنس فورسز) کے نعرے لگوائے تھے۔