وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو’ کا دعوت نامہ پیش کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ہز رائل ہائینس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور پچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا،کچھ لو کچھ دو کا فارمولہ تیار انجنیئر خالد محمود آئیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسرتعینات بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے نو مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دعوت نامہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ، بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات سیاسی نہیں تھی: رانا ثناء 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم کے  مشیر رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ  وزیراعظم نے تو کہا ہے ملک کی بہتری کیلئے آپس میں بیٹھ جائیں۔ سپیکر آفس میں وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے۔ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھیں گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بائیکاٹ سے معاملات نہیں سنبھلتے، سسٹم میں رہ کر ہی جدوجہد کی جاسکتی ہے۔  بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔ وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کیلئے آئے تھے۔ آئندہ دو تین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس صوتحال میں نہیں آئیں گے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا مانگیں تو انہیں دینا چاہئے۔  نو مئی کے فیصلے ہو گئے، ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ اگر فیصلے نہ ہوں تو بنانا ریپبلک بنانے والی بات ہے۔ کل کو جو اٹھے اور جہاں چاہے حملہ آور ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دعوت نامہ پہنچا دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
  • شہباز شریف سے نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، " فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " کا دعوت نامہ پیش کیا
  • وزیراعظم نے ریاض میں منعقد ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کیلئے دعوت قبول کرلی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول
  • بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ، وہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
  • پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ، بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات سیاسی نہیں تھی: رانا ثناء 
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
  • ٹائی ٹینک میں ‘جیک’ کا مرکزی کردار لیونارڈو سے پہلے کس کو آفر ہوا تھا؟