Jang News:
2025-11-08@08:32:18 GMT
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ موضع نکریری بشیر دوآنہ میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں معمولی تنازع پر بھینس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹانک میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
پشاور:ٹانک کے گاؤں داؤد خیل میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل قیمت خان شہید ہوگئے۔
ڈی پی او ٹانک کے مطابق شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
جنازے میں پولیس اور ایف سی کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور سلامی پیش کی گئی۔