گبر سنگھ کے لیے امجد خان کے انتخاب پر رمیش سپی کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور دھرمندر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کر چکی ہے۔ اس یادگار موقع پر فلم کے ہدایتکار رمیش سپی نے ماضی کی کچھ باتیں یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب امجد خان کو گبّر سنگھ کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تو کئی لوگوں نے ان کی صلاحیت پر شک کیا۔
رمیش سپی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ناقدین کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے اداکاروں کے درمیان ایک ’چوہے‘ کو لا کھڑا کیا گیا ہے۔ تاہم، رمیش نے کہا کہ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ امجد خان اپنی لاجواب اداکاری سے سب کو حیران کر دیں گے اور خود ایک بڑے اسٹار بن کر ابھریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
دلچسپ بات یہ ہے کہ گبّر سنگھ کے کردار کے لیے رمیش سپی کی پہلی پسند ڈینی ڈینزونگپا تھے، جو یہ کردار ادا کرنے میں دلچسپی بھی رکھتے تھے۔ مگر اس وقت وہ فیروز خان کی فلم دھرماتما کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اور تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے انہوں نے شعلے چھوڑ دی، جس کے بعد امجد خان کو موقع ملا اور انہوں نے اسے اپنے کیریئر کی یادگار شروعات بنا دیا۔
ادھر مصنف جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب کہانی امیتابھ بچن اور سنجیو کمار کو سنائی گئی تو دونوں نے گبّر سنگھ کے کردار میں دلچسپی ظاہر کی، کیونکہ وہ اسے جئے اور ٹھاکر بلدیو سنگھ کے مقابلے میں زیادہ پرکشش سمجھتے تھے۔ کہانی دونوں اداکاروں کو الگ الگ سنائی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود، مصنفین (سلیم-جاوید) اور ہدایتکار رمیش سپی نے اپنے انتخاب پر قائم رہتے ہوئے امجد خان کو ہی گبّر کا کردار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم تبدیلیوں اور منفرد اختتام کیساتھ ’شعلے‘ پھر جلوہ گر ہونے کو تیار
فلم میں امیتابھ بچن کو جئے کا کردار دراصل دھرمندر کی سفارش پر ملا۔ اگر دھرمندر ان کا نام نہ دیتے تو فلم ساز اس کردار کے لیے شتروگھن سنہا کو لینے کا ارادہ رکھتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن بالی ووڈ فلم شعلے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن بالی ووڈ فلم شعلے
پڑھیں:
خالصتان ریفرنڈم کے لیے کینیڈا کی باضابطہ اجازت
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے خالصتان ریفرنڈم کے لیے کینیڈا کی باضابطہ اجازت کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم ہوگا۔ کینیڈین حکومت کی اجازت سے بلنگز اسٹیٹ اور اوٹاوا میں ریفرنڈم ہوگا۔
گُرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادی اظہار اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما نے کہا کہ ریفرنڈم گولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پرامن جدوجہد ہے، تمام سکھ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں۔