2025-11-03@18:45:50 GMT
تلاش کی گنتی: 306
«ہو سکتے ہیں»:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے وقت میں والدین بچوں کو مارا کرتے تھے لیکن آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے۔ حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنی چند عادتوں کا ذکر کیا جو بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے والد سے اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچے وقت پر سو جایا کریں، باہر کا کھانا نہ کھائیں یا کم کھائیں۔ ایک وقت تھا میرے...
افغان طالبان کے نمائندے سہیل شاہین نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکراتی وفود اب بھی ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں تاہم یہ مذاکرات محض ایک نشست میں مکمل ہوجانا ممکن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان جمعرات کو بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان نمائندے نے کہا کہ تاہم ان کے درمیان براہ راست بات چیت فی الحال نہیں ہو رہی۔ سہیل شاہین نے بتایا کہ دونوں وفود الگ الگ ہوٹلوں میں مقیم ہیں اور صرف میزبان ملک ترکی ہی ان سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل وقت...
برطانیہ میں روبوٹ کیئر میں انقلاب لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ روبوٹ نہ صرف صفائی اور ورزش میں مدد کرتے ہیں بلکہ بڑھاپے میں انسانی دیکھ بھال کا بوجھ بھی کم کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے عمر رسیدہ آبادی بڑھ رہی ہے یہ جدید مشینیں مستقبل میں انسانی دیکھ بھال کے نظام کا حصہ بن سکتی ہیں۔ لندن کے ایک لیب میں سیاہ دھات کے 3 روبوٹک ہاتھ ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ وہ انسان کے ہاتھ کی طرح حرکت کر سکیں۔ ان کا مقصد انسانوں کی...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزمانا مہنگا پڑے گا، طالبان رجیم کو دوبارہ غاروں میں دھکیل سکتے ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حالات کے تحت ضرورت پیش آئی تو پاکستان کارروائی کر کے طالبان کو شکست دے کر دنیا کے سامنے مثال قائم کر سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ خیز نہ ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ طالبان اپنی داخلی کمزوری اور انتشار کو چھپانے کے لیے سیاسی اور بیانیاتی حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برادر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-9 لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہورضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ موجودہ فرسودہ اور بدبودار نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی ملک میں عدل، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی میں جماعت اسلامی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔ ان خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی عدالتوں میں میرٹ پر فیصلوں اور ہر خاص و عام کے لیے یکساں قانون کے قیام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> غزہ تل ابیب (خبر ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک) دو سالہ جنگ کے بعد غزہ میں استحکام قائم کرنے کی غرض سے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں، جس کا اعلان اسرائیلی اخبار دی ٹائم نے کیا ہے۔ ترکی، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے مذاکرات جاری ہیں، لیکن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ فورس میں شامل ہونے والی افواج کا انتخاب اسرائیل خود کرے گا، اور ترک فوجیوں کی شرکت مسترد کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، انڈونیشیا نے پہلے ہی فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے، اور آذربائیجان نے شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ پاکستان کی ممکنہ شمولیت کا سرکاری اعلان نہیں...
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کراسنگ کو کھولنا شرم الشیخ میں طے پانے والے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ابراہیمی معاہدے پر رواں سال کے اختتام تک اتفاق ہو سکتا ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے یہ بات 15 اکتوبر کو ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتائی اور کہا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں — پہلے غزہ اور ایران جیسے مسائل رکاوٹ تھے، مگر اب یہ مسائل کم ہو چکے ہیں جس سے معاہدے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جب پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب واقعی سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو جائے گا تو ٹرمپ نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا۔ہاں، میرا یہی...
ایک بیان میں مونس علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں نمایاں تبدیلیاں اور کمی کی ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق، جون میں جاری کیا گیا ٹیرف تفصیلی مشاورت، تحقیق اور اعداد و شمار کی جانچ کے بعد منظور کیا گیا تھا، لیکن اسے محض چند ماہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ مونس علوی نے مزید کہا کہ کمپنی نئی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ آپریشنز جاری رکھنے کے بہترین طریقے تلاش کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کے الیکٹرک کی پوری کوشش ہوگی کہ صارفین پر اثرات کم سے کم ہوں، تاہم کسی نہ کسی حد تک اثر...
—فائل فوٹو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کے الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف پر اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جون میں ٹیرف مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا تھا، ڈھائی سال غور کر کے جاری ملٹی ایئر ٹیرف کو محض چند ماہ میں یکسر بدل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے نیپرا کا کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف بارے حالیہ فیصلہ اہم سنگ میل 7.60 روپے فی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے اثرات صارفین پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کے آپریشنز متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس سال جون میں جاری ہونے والا ٹیرف اڑھائی سال کی طویل مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد و شمار کی تصدیق کے بعد منظور کیا گیا تھا، تاہم چند ہی ماہ میں اس میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ سی ای او کے مطابق کے-الیکٹرک...
معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتے دکھائی دیے کہ جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس زمانے میں لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے، اُس دور میں جو مکالمے لکھے جا سکتے تھے، اب ویسے الفاظ استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا، ’ایک بار میں اور ہدایتکار راجو ہیرانی پونے میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں میں نے کہا تھا کہ مسلمانوں جیسا مت بنو، بلکہ انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد...
یاد رہے کہ جنگ بندی سے پہلے یورپی یونین نے اسرائیل کے چند وزراء کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے، تجارتی تعلقات میں کٹوتی اور مالی پابندیوں کی تجاویز پیش کی تھیں، تاہم امریکی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی کے باعث ان پر عمل فی الحال روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہوچکا، لیکن ان کے خلاف پابندیوں کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالس نے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر پابندیوں کا امکان اب بھی برقرار ہے اور اس وقت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان، بھارت اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے لیکن اب کابل کے ساتھ تعلقات پر ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایکس پر بیان میں طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خاجہ نے اس دوران کابل کا 4 دفعہ دورہ کیا۔ وزیر دفاع اور آئی ایس آئی کے دو، نمائندہ خصوصی کے 5، سیکرٹری کے 5، مشیر قومی سلامتی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کا دشمن نہیں ہوں بطور سیاستدان پالیسی پر اس لیے تنقید کرتا ہوں تاکہ کوئی حل نکلے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور پارٹی رہنماو ¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اپنی فیملی فوج میں ہے، فوج سے میری کوئی دشمنی نہیں ہے بلکہ فوج کو پسند کرتا ہوں، فوج بھی میری ہے، ملک بھی میرا ہے اور شہدا بھی ہمارے ہیں لیکن جس چیز سے ملک کو نقصان ہو رہا ہو ا ±س پر تنقید کرنا فرض ہے۔ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند ہونا چاہیے، افغانستان پر حملوں کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے اس لیے دہشت گردی...
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کا تیسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پُرامن حل، علاقائی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں برادر ممالک نے تاریخ، ثقافت اور اقدار کے اشتراک کو اپنی دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اقوامِ متحدہ، او آئی سی،...
پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل حل کیے بغیر ہم مستقل امن قائم نہیں رکھ سکتے اور جب تک باہمی بات چیت نہیں ہوگی امن ممکن نہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن امید کرتی تھی کہ ہماری پارٹی میں تقسیم پیدا کر دے گی، مگر یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی؛ اپوزیشن غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے اور جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔ سلمان اکرم نے حلف روکنے کو غیر جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ بھی ہوا تو کل ہو جائے گا، سہیل آفریدی پہلے وزیر رہے ہیں اور ان کے اردگرد تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی گیمنگ جرنی، خاندانی جدوجہد اور ٹیکن میں عالمی کامیابی کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ارسلان، جن کا تعلق لاہور سے ہے، چھ مرتبہ EVO چیمپئن رہ چکے ہیں اور دنیا بھر میں انہیں ٹیکن کا بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں گیمنگ کو کیریئر بنانے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ ایک لمحہ یاد کرتے ہوئے وہ جذباتی ہوگئے،کہا کہ جب میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں سی اے نہیں کرنا چاہتا اور صرف ایک بار گیمنگ کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں، تو...
پی ٹی آئی کےرہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب نہیں دے سکتے، ہم آپ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، ہمارے لیے جو الفاظ استعمال کیے گئے اس سے نقصانات ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم ہر اس طاقت کے خلاف ہیں جو پاکستان کے خلاف ہے، صرف عسکری طاقت سے دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی، بانی پی آئی بھی یہی کہہ رہے ہیں، بلوچستان ، کے پی لہو لہان ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ دہشتگردی کا الزام کسی ایک جماعت کو نہیں دیا جاسکتا، ہم تیراہ کے شہدا کیساتھ ہیں، پی ٹی آئی دور میں سب سے کم دہشتگری ہوئی اشرف...
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024–2029ء پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے "اْڑان پاکستان’’ کے تحت پائیدار اقتصادی ترقی کے روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، صحت اور آبادی کا نظام ایک مضبوط اور پائیدار معیشت کی بنیاد ہیں۔ یہ ملک بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع سے مالامال ہے۔ محنت، لگن اور خود اعتمادی کے ساتھ ہماری نوجوان نسل ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ہے، اب فیصلے کا وقت آچکا ہے. اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سپہ سالار کے ساتھ شہید کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوا. لیفٹیننٹ کرنل جنیدشہید نے بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید نے فتنۃالخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہداء کے اہل خانہ نے کہا ملک کی خاطر ہر قربانی دیں گے۔انہوں کہا...
تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت /مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے ہیں دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کرنے آجاتے ہیں، شعلے اگلتی زبان کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں؟۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جس کو دیکھو وہ جھاڑ پونچھ کر کے گھر سے نکلتا ہے اور مائیک آگے رکھ کے بیٹھ جاتا ہے شعلے نکالنے اور گالیاں دینے، پھر ان حالات میں مفاہمت کی بات کیسے کرتے ہیں؟۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جواب دو تو رونے بیٹھ جاتے ہیں، ان کی مسلسل اشتعال...
اٹلس ہونڈا نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ’ایس سی آسان‘ پلان کے تحت اپنی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے آسان اقساط کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کریڈٹ کارڈ ہولڈرز زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ اپنی پسند کی ہونڈا موٹر سائیکل 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ بینک کی جانب سے صرف ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی: 3 ماہ کے پلان پر 1.99 فیصد 6 ماہ کے پلان پر 5.99 فیصد 12 ماہ کے پلان پر 11.99 فیصد مزید پڑھیں: صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟ منتخب ماڈلز کے لیے ماہانہ اقساط کی تفصیل: ہونڈا CD 70 کی سرکاری...
ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گھر میں مسلسل تین ہفتوں کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پابندیوں، جائیدادوں کی ضبطگی اور ملازمین کی برطرفی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف جاری جابرانہ بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گھر میں مسلسل تین ہفتوں کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع...
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے پہلے 6 ماہ یعنی جنوری سے جون 2025 تک 2 لاکھ 42 ہزار 337 پاکستانی ملازمتوں کے حصول کے لیے سعودی عرب گئے۔ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی کل تعداد کا یہ 70 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر اِس وقت 26 لاکھ 40 ہزار پاکستانی سعودی عرب میں ملازمتیں کرتے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے لیے زرمبادلہ ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیا گیا وژن 2030 جو کہ ایک ہمہ جہت بے مثال ترقیاتی منصوبہ ہے پاکستانی اُس وژن کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں میں بھی ملازمتیں...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)رواں برس مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی فورسز کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں میں شکست کھانے والے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن/صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 115 اور 116 فیصل آباد پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہوگا۔ پی پی115 اور 116 کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ پی پی 115 اور 116 کی نشستیں شاہد جاوید اور محمد اسماعیل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا، پی پی 269 کے لیے 13...
عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لئے استعفوں کی چال چلی گئی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہائوس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اورہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں، اس کے بھی حق میں ہوں ، ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی...
لکھنو: اتر پردیش میں ’آئی لو محمد‘ پر اٹھے تنازعے کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے اس کے لیے ریاستی پولیس کی کارروائی کو ذمہ دار قرار دیا۔ سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے کہا کہ کانپور میں پولیس کی کارروائی نے عوام میں غصہ اور اشتعال پیدا کیا۔ رانا نے بتایا کہ پوسٹر ہٹا کر دوسری جگہ لگائے گئے، لیکن اس کے بعد مقدمات درج کیے گئے اور لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا، جس سے عوام میں ناراضگی بڑھی۔آئی اے این ایس سے بات چیت میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے بریلی تنازع پر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکھنو: اتر پردیش میں ’آئی لو محمد‘ پر ا±ٹھے تنازعے کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر س±میّہ رانا نے اس کے لیے ریاستی پولیس کی کارروائی کو ذمہ دار قرار دیا۔ سماج وادی پارٹی کی لیڈر س±میّہ رانا نے کہا کہ کانپور میں پولیس کی کارروائی نے عوام میں غصہ اور اشتعال پیدا کیا۔ رانا نے بتایا کہ پوسٹر ہٹا کر دوسری جگہ لگائے گئے، لیکن اس کے بعد مقدمات درج کیے گئے اور لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا، جس سے عوام میں ناراضگی بڑھی۔آئی اے این ایس سے بات چیت میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر س±میّہ رانا نے بریلی تنازع پر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہاہے کہ فضول خرچیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،جو ادارہ کام نہیں کرے گا اس کی نجکاری ہو گی، بزنس پلان لانا ہوںگے۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت محکمے میںرائٹ سائزنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور آئی جی موٹرویز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں محکمے کی افرادی قوت اور مالی وسائل کے مؤثر استعمال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز قومی امانت ہیں، ان کو...
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مظفرآباد کا دورہ کیا تاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 29 ستمبر کی ہڑتال کی کال اور عوامی مطالبات پر بات چیت کی جا سکے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے کشمیر حکومت کے وزراء پر مشتمل کمیٹی سے تفصیلی ملاقات کی گئی، جس میں ان کا مؤقف سنا گیا۔ اس کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد سے علیحدہ ملاقات ہوئی، جبکہ بعد ازاں کشمیر حکومت کے وزراء، چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ساتھ مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ امیر مقام کے مطابق...
سوشل میڈیا دیکھ کر عدالت چلا سکتے نہ عدالتی روسٹر ذاتی سکورنگ کیلئے استعمال ہونے دینگے: جسٹس نعیم اختر
اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ الیکشن کرانے کا معاملہ بھی زیر سماعت کیس کا حصہ ہے، تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیا گیا، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دئیے کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات نہیں کریں گے، سوشل میڈیا کو دیکھ کر عدالت نہیں چلا سکتے، عدالتی روسٹر کو ذاتی اسکرونگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔وکیل گرین ٹری...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، پوری پاکستانی قوم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو بہت آفرز ہیں لیکن وہ اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، پوری پاکستانی قوم کو جلسے میں...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو بہت آفرز ہیں لیکن وہ اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، پوری پاکستانی قوم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بہت آفرز ہیں، عمران خان اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں، ملک ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی جسم کا تقریباً 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ ہر طرح کے جسمانی افعال کے لیے ناگزیر ہے۔نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) صرف جسمانی کمزوری کا باعث نہیں بنتی بلکہ یہ تناؤ سے متعلق مسائل کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ برطانیہ کی لیورپول جان مورس یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ کم پانی پینے والے افراد میں کورٹیسول ہارمون زیادہ متحرک ہو جاتا ہے، جو امراضِ قلب، ذیابیطس اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بھی منسلک ہے۔تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ ڈیڑھ لیٹر سے کم پانی پیتے ہیں، ان کے جسم میں تناؤ بڑھانے والے ہارمون کا ردعمل 50 فیصد زیادہ...
اے آئی کے بڑھتے استعمال سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں: سام آلٹمین کا انتباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر اے آئی کے اثرات کے بارے میں سوچ کر بے خوابی کا شکار رہتے ہیں، کیونکہ اوپن اے آئی کی قیادت کرتے ہوئے وہ اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کا بوجھ شدت سے محسوس کرتے ہیں۔سام آلٹمین نے بتایا کہ میری سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ اے آئی ماڈلز کے چھوٹے چھوٹے فیصلے حقیقی دنیا میں غیر...
امریکی کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹس نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو بھنگ (کینابِس) کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں سے حمل سے پہلے، دورانِ حمل اور بعد از حمل بھنگ کے استعمال کے بارے میں لازمی سوال کریں۔ یہ سفارشات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکا میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو اس کی بڑھتی ہوئی قانونی حیثیت اور سماجی قبولیت کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ’بھنگ‘ کو کم خطرناک دوا قرار دینے کا سوچ رہے ہیں، اسٹاکس میں تیزی امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ڈرگ ابیوز کے مطابق 2019 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد خواتین...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، بھارت جھگڑالو پڑوسی کے بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے۔لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، اربوں ڈالر عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں، پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں، ہمیں ساتھ رہنا ہے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، بھارت جھگڑالو پڑوسی کے بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، اربوں ڈالر عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں، پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں، ہمیں ساتھ رہنا ہے، مسئلہ کشمیر حل...
لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، بھارت جھگڑالو پڑوسی کے بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے برابری...
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 جنگیں ہوئیں، اربوں ڈالرخرچ ہوئے، جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں،ہمیں ساتھ رہناہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتےہیں، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اشعار بھی...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہناہے کہ ملکی حالات کی تیزی سے بدلتی ہوئی رفتار اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ سے اور کچھ جج عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ یہ صورتحال ملک کو ایک بار پھر سیاسی و آئینی بحران کی طرف لے جا سکتی ہے، پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ ادارہ پارلیمنٹ کی روح تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے تو اسے چاہیے کہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی...
پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص ملک کیخلاف نہیں بلکہ ایک دفاعی شراکت داری ہے اور اس میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کیلئے دروازے بند نہیں کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی باہمی دفاعی معاہدہ نیٹو معاہدے کی طرز پر ہے جس میں دیگر عرب ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص ملک کیخلاف نہیں بلکہ ایک دفاعی شراکت داری ہے اور اس میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کیلئے دروازے بند نہیں کیے گئے۔ وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ تاریخی دفاعی معاہدے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نیٹو طرز پر ایک دفاعی چھتری فراہم کرتا ہے، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ کیا گیا تو دوسرا ملک اس کے دفاع میں شریک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ دفاع کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس معاہدے کے دروازے کھلے ہیں اور مستقبل میں دیگر عرب ممالک بھی اس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر دوسرے خلیجی ممالک بھی ایسا معاہدہ کرنا چاہیں گے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرِ دفاع خواجہ آضف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سکیورٹی معاہدے کے بعد اور خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فطری طور پر اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک بھی بڑھے گا کیونکہ اپنی سکیورٹی کے لیے یہ ممالک میلوں دور کسی دوسرے ملک پر انحصار کرنے کے بجائے اُس خودمختار ملک کی جانب دیکھیں گے جو انہیں تحفظ دینے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ دوسرے خلیجی ممالک کی...
برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری اور ماسکو کے ساتھ فوجی مشقوں میں شمولیت، نئی دہلی کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی یورپی یونین کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 27 رکنی بلاک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے اور دفاع جیسے شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی نظام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ We just adopted a new EU-India strategy. It offers stronger cooperation on trade, technology,...
سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود چالیس روز کے لیے بیرون ملک رخصت پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ، ممبر ایڈمن کا چارج ممکنہ طور پر ممبر فنانس اور ممبر اسٹیٹ کا چارج ممکنہ طور پر ممبر انوائرمنٹ اسفند یار کو دئیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کے پیش نظر سی ڈی اے یونین سراپا احتجاج بھی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن ورلڈ ریبیز ڈے 28ستمبرکومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد بائولے کتوں اور دیگر پالتو جانوروں کے کاٹنے سے پیدا شدہ بیماری ریبیز یعنی بائولے پن اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس،سیمینارز،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پاگل کتوں ،پالتوجانوروں اور خونخوار جانوروں سے بچائو اور اس کے کاٹنے سے پیدا شدہ پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی فراہم...
گجرات،پھالیہ:۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلاب متاثرین، جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکاران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہیر بند ہونی چاہیے ، قوم اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہوں اور حکومت غذائی قلت کے تدارک کے لیے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔ اس...
حالیہ بارشوں اور سیلاب میں انسانوں کو تو نقصان پہنچا ہے لیکن ہزاروں مویشی بھی اس کی زد میں آئے۔ بے زبان جانور یا تو پانی میں مر گئے یا پھر کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد کسی اور علاقے میں پہنچ گئے لیکن یہ کسی کو نہیں بتا سکتے کہ وہ ان کا مالک کون ہے اور وہ کہاں سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: سیلاب سے 427 مویشی بھی ہلاک، ’مویشیوں کے بغیر گزر بسر مشکل ہے‘ اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگوں کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ کاش کوئی ایسی ٹیکنالوجی ہوتی جس سے وہ اپنے جانوروں کا پتا لگا سکتے۔ تو آپ ضرور پتا لگا سکتے...
روسی خلائی تحقیقاتی ادارے نے سورج پر ایک شدید مقناطیسی طوفان کا مشاہدہ کیا ہے، جس کے ساتھ بڑے پیمانے پرپلازما کے اخراج کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طوفان زمین کے لیے براہِ راست خطرہ نہیں، تاہم اس کے کچھ ممکنہ اثرات ضرور ہو سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے شمسی طوفانوں سے مواصلاتی نظام (Communication Systems) اور نیویگیشن سسٹمز متاثر ہو سکتے ہیں، جس کا اثر ہوائی سفر، سمندری راستوں اور جی پی ایس ٹیکنالوجی پر پڑ سکتا ہے۔ جہاں تک انسانی صحت کا تعلق ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسے طوفانوں کےصحت پر اثرات کے شواہد محدود ہیں۔ تاہم، کچھ افراد — خاص طور پر دل...
سابق کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔ وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے اسٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا...
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی غیر معمولی صورتحال ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کے نام جاری کر دیے ہیں۔ دریائے چناب میں قادرآباد اور خانکی کے مقامات پر سیلاب کی شدید صورتحال موجود ہے۔ خانکی میں 8لاکھ 59ہزار کیوسک کا شدید بہاؤ ہے جبکہ قادرآباد میں بہاؤ 9 لاکھ1ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔ سیلابی ریلے قادر آباد اور خانکی کے بعد تریمو سے گزریں گے۔ شہر اور علاقوں کے نام چناب میں سیلاب کے باعث گجرات، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، سرگودھا، منڈی بہالدین، چنیوٹ اور جھنگ کے علاقے...
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جب کہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہوگا۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں کشمیر، مری،...
ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک ماہ میں گندم کی فی من قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو کر صارفین کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے، قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پھل، جو کھانے سے بہتر نیند آتی ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ضروری...
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں، شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ تین سے چار ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایسا سلسلہ یا کلاؤڈ برسٹ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں دوبارہ بھی ہوسکتا ہے، اس سال مون سون کی شدت اور پھیلاؤ کا ایریا زیادہ ہے، گلگت بلتستان میں جو دو ہفتے پہلے ہوا، اسی کا فالو اپ اب کے پی کے میں نظر آیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئےبونیر میں مکینوں...
کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں کامران ٹیسوری اپنے بیان گورنرسندھ کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں، اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام ’’خبرنشر‘‘میں اینکرپرسن عدنان حیدر نے گورنر سندھ کے ووٹ دینے سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دھاندلی کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی سچی روتی ہے،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب صحیح روتے ہیں کہ ان کا الیکشن چوری ہوا،آپ (گورنر)نے اس کی توثیق کی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا سینئر صحافی و تجزیہ کارنصرت جاوید نے...
کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ مئی۔جون 2025 کے سیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج آج جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہزاروں طلبہ اپنے نتائج کے منتظر ہیں، آئی جی سی ایس ای او لیول کے نتائج اگلے ہفتے جاری ہوں گے۔ کیمبرج کے اے لیول اور او لیول کے امتحانات عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ صرف پاکستان میں ہر سال تقریباً 10 ہزار طلبہ یہ امتحانات دیتے ہیں۔ نتائج کیسے دیکھیں؟ طلبہ اپنے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کیمبرج انٹرنیشنل کے آفیشل رزلٹ پورٹل کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، https://myresults.cie.org.uk/cie-candidate-results/login گزشتہ ماہ، کیمبرج نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا، جب جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کی...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے جبکہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قلندر 11 اور بھٹائی 11 کے درمیان ہونے والے میچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے، جو یوم آزادی کے موقع پر سب کو جوڑنے کا بڑا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا...
کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے امن نہیں لا سکتے، انہوں نے روس کو زمین دینے کے امکان کو مسترد کر دیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ یوکرینی اپنی زمین قابض کو نہیں دیں گے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ہفتے الاسکا میں یوکرین میں امن کے لیے ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں.(جاری ہے) زیلنسکی نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی بھی فیصلہ، یوکرین کے بغیر کوئی بھی فیصلہ، امن کے خلاف فیصلہ ہے، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جنگ یوکرین کے بغیر...
قدرت کے عجائبات اور آنکھوں کی مشق اکثر تصویروں میں پوشیدہ ہوتی ہے جو دیکھنے والے کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ آج ہم آپ کے لیے ایک دلچسپ بصری معمہ لے کر آئے ہیں جس میں ایک بکرا پتھروں اور پتھروں کے درمیان کہیں چھپا ہوا ہے۔ یہ تصویر محض بے ترتیب پتھروں کا ڈھیر لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس میں ایک بکری بڑی مہارت سے چھپی ہوئی ہے۔ چیلنج یہ ہے کہ آپ اپنی توجہ اور مشاہدے کی طاقتوں کو استعمال کرتے ہوئے اسے تلاش کریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سروے کے مطابق 98 فیصد لوگ پہلی نظر میں اس بکرے کو تلاش کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ بکری کو تلاش کرنے کے...
ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ آسمان سے گرائی گئی امداد غزہ کی پٹی میں بڑھتے ہوئے قحط کو کسی طور روک نہیں سکتی! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ سنڈی مکین نے غزہ کی پٹی میں وسیع قحط اور بھوک کی ابتر صورتحال کے بارے سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سنڈی مکین کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پٹی میں بڑھتے قحط کو آسمان سے گرائی جانے والی امداد کے ذریعے کسی صورت نہیں روک سکتے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 5 لاکھ لوگ بھوک کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ان تک خوراک...
فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاپولر ہونے سے کسی کے جرائم معاف نہیں ہوسکتے، نو مئی کے واقعات پی ٹی آئی کے لوگوں نے کیے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے آئین میں کچھ شرائط ہیں وہ پوری کرنا پڑتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 950 لوگ دو، دو، چار، چار کی صورت میں نکلے، پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے لیے لوگ نہیں ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وفاق میں کسی منتخب رکن کو حراست میں نہیں لیا، اراکین، قومی اسمبلی میں کھانا کھاتے اور گپیں لگاتے رہے۔ پنجاب میں بھی جسے حراست...
امریکا میں سیاحت یا کاروباری ویزہ حاصل کرنے والے بعض افراد کو جلد ہی $15,000 تک کے سیکیورٹی بانڈ جمع کروانے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔ یہ شرط ایک پائلٹ پروگرام کے تحت نافذ کی جا رہی ہے جو 20 اگست سے شروع ہوگا اور تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ بانڈز اُن ممالک کے شہریوں پر لاگو ہو سکتے ہیں جہاں سے ویزہ لے کر آنے والے افراد کی بڑی تعداد مقررہ مدت کے بعد بھی امریکا میں مقیم رہتی ہے یا جہاں سے آنے والے افراد کی سیکیورٹی اسکریننگ ناکافی سمجھی جاتی ہے۔ بانڈ کی 3 سطحیں $5,000 $10,000 $15,000 عام طور پر توقع کی...
عمران خان کے بچے قانونی منظوری کے بعد انسے ملاقات کر سکتے ہیں ،غیر ملکی شہریوں کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حذیفہ رحمان
عمران خان کے بچے قانونی منظوری کے بعد انسے ملاقات کر سکتے ہیں ،غیر ملکی شہریوں کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حذیفہ رحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کے بانی کے بچے ہائی کمیشن کی قانونی کارروائی کو حتمی شکل دینے کے بعد سخت سکیو رٹی میں اپنے والد سے ملنے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر ملکی شہریوں کو قومی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسی شخصیت ہیں جو ان کے قید والد کے کیس میں فرق ڈال سکتے ہیں۔برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے ساتھ دوران انٹرویو جب عمران خان کے بیٹے قاسم خان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا ٹرمپ کیلئے کوئی پیغام ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر کوئی فرق ڈال سکتا ہے، تو وہ (ٹرمپ) ہیں۔قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ والے رچرڈ گرینل سے بھی...
شکارپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈومکی نے آئین پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے ملک میں آزادانہ سفر کرنیکی ضمانت دیتا ہے۔ کوئی وزیر یا ادارہ لاکھوں شہریوں کے سفر پر بیک وقت پابندی لگانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین پر پابندی قابل مذمت، اور پاکستان کے کروڑوں شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے۔ اگر وزیر داخلہ اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہیں تو انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے شکارپور میں زائرین کے زمینی سفر پر پابندی...
انہوں نے کہا کہ خطاطی کے احیاء کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے انتظامیہ کشمیر یونیورسٹی اور کلچرل اکیڈمی کے ذریعے رسمی طور پر آرٹ کی شکل میں ڈپلومہ کورس شروع کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک کشمری کلچر پروگرام کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے تعاون سے کشمیر یونیورسٹی جلد ہی خطاطی کا ایک ڈپلومہ کورس شروع کرے گی، جس کا مقصد وادی کی صدیوں پرانی فنی روایات کو زندہ کرنا ہے۔ ایل جی نے یہ اعلان بارہمولہ میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا، جس نے ان کے مطابق ثقافتی شرکت میں عالمی...
ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دورانِ حمل خواتین کے الٹراساؤنڈ کے موقع پر طبی عملہ جو زبان یا الفاظ استعمال کرتا ہے، وہ ماں کے ذہن میں بچے کے تاثر اور بعد از پیدائش اس کی تربیت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ حال ہی میں جریدے کمیونیکیشنز سائیکالوجی میں شائع تحقیق کے مطابق اگر الٹراساؤنڈ کے معیار میں خرابی کو بچے کے ’نافرمان‘ یا ’غیر تعاون کرنے والے‘ ہونے سے جوڑا جائے، تو اس سے والدین کی بچے سے لگاؤ اور جذباتی وابستگی میں کمی آسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران حمل شرح اموات میں خطرناک اضافہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا ریسرچ میں 320 حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا، جن سے حمل کے...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ابھی تک ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے، جبکہ ٹرمپ اب تک 25 بار اسے دہرا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بار بار جنگ بندی کے دعووں اور طیاروں کے نقصان پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتا اور پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ جنگ بندی کا اعلان ٹرمپ...
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اور مزاح کے بادشاہ محمود نے وہ مقام حاصل کیا جو صرف مسلسل جدوجہد، بے پناہ صبر اور خالص جذبے سے ممکن ہوتا ہے۔ جنہیں کبھی کہا گیا کہ یہ اداکار بننے کے قابل نہیں، وہی محمود ایک دن سینما اسکرین پر قہقہوں کا راج لے کر آئے اور تقریباً 300 فلموں میں اپنی موجودگی سے لوگوں کو ہنسانے والا ’کنگ آف کامیڈی‘ بن گیا۔ 29 ستمبر 1932 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے محمود علی کے والد ممتاز علی بمبئی ٹاکیز سے وابستہ تھے مگر گھر کے حالات نہایت خراب تھے۔ کم عمری میں ہی محمود کو لوکل ٹرینوں میں ٹافیاں بیچنی پڑیں۔ مگر دل میں اداکار بننے کا خواب پوری شدت سے...
ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک ماہر نفسیات نے دعویٰ کیا ہے کہ کتے نیند میں اپنے مالکان کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں، اور یہ انکشاف جانوروں سے محبت رکھنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیئرڈری بیریٹ، جو ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کلینیکل اور ایوولیوشنری ماہر نفسیات ہیں، نے بتایا ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی دن بھر کے تجربات پر مبنی خواب دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ کتے اپنے مالکان سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، اس لیے امکان ہے کہ وہ خواب میں اپنے مالک کا چہرہ، ان کی آواز، خوشبو یا روزمرہ کے معمولات یاد کرتے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: بلیوں کے کچھ حیران کن رویے جو آپ کو چونکا سکتے...
جاپان نے سال 2023 میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3 لاکھ بین الاقوامی طلبا کو خوش آمدید کہا، جو 2022 کے مقابلے میں 20.8 فیصد زائد تعداد بنتی تھی، جاپانی حکومت کا ہدف ہے کہ وہ آئندہ چند برسوں تک اس تعداد کو بڑھا کر 4 لاکھ کیا جائے۔ اس تناظر میں پاکستانی طلبا کے لیے جاپان ایک پرکشش تعلیمی اور کاروباری ملک ثابت ہو سکتا ہے، جہاں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس اور مالی معاونت کے کئی مواقع دستیاب ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستانی طلبا جاپانی تعلیمی اداروں کی مارکیٹ سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: اس حوالے سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عدنان پراچہ کا کہنا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ انڈونیشیا کو اہم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام سیٹھی سے سوال میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ نازنے سوال کیا کہ ’’سری لنکا کے دورے کے بعد فیلڈ مارشل انڈونیشیا بھی جا رہےہیں،انڈونیشیا کے وزٹ کو آپ کیسے دیکھیں گے۔ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہاکہ بہت اہم!دیکھیےانڈونیشیا بہت اہم اور سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک ہے،انڈنیشیا ایک ایسے خطے میں ہے جہاں آسٹریلیا اور امریکا وغیرہ بہت حاوی ہیں،سب سے دلچسپ بات یہ ہے انڈونیشیا کے اندر اسرائیل کیخلاف ایک بہت مضبوط رائے ہے ،لوگ یہ کہتے ہیں کہ سعودیہ بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے تو...
ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین پر موجود ہوائی اڈوں اور ملٹری بیسز پر نصب ریڈار سسٹم خلا میں موجود کسی ممکنہ مخلوق کی نظروں میں آسکتے ہیں۔ رائل آسٹرونومیکل سوسائٹیز نیشنل آسٹرونومی میٹنگ میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر خلائی مخلوق کے پاس ان کی اپنی جدید ٹیلی اسکوپس ہوں تو وہ دنیا کو کیسے دیکھ سکیں گے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ماہرِ فلکیات پروفیسر مائیکل جیریٹ کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایلیئنز کو انسانوں کو چند سو سال سے زیادہ جدید ہونے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ان کو ہماری سگنلز کی نشان دہی کے لیے ’اسٹار ٹریک‘ کی طرح بہت زیادہ...
چینی بحران پر کرپشن کا الزام تو نہیں لگا سکتے مگر یہ واضح طور پر نااہلی کا نتیجہ ہے. شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی بحران پر کرپشن کا الزام تو نہیں لگا سکتے مگر یہ واضح طور پر نااہلی کا نتیجہ ہے ، پی ٹی آئی کا تحریک کا مقصد عمران خان کو جیل سے نکالنا تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی، تحریک چلانے میں ملک کی بات ہونی چاہئے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ 2016 میں پاکستان چینی برآمد کرتا تھا اورسبسڈی بھی دی گئی مگر پی ٹی آئی دورمیں غیردانشمندانہ فیصلوں سے چینی مہنگی ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد یا برآمد دونوں صورتوں میں نقصان کسان کو ہوتا ہے اصل سوال یہ ہے کہ فائدہ کس کو پہنچ رہا...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے بنیادی طور پر اراکین کو صفائی کا موقع نہیں دیا، انھوں نے خود کو صفائی کا موقع دیا ہے جس ملک احمد خان کو میں جانتا ہوں وہ اس حد تک جانے والے نہیں ہیں، ریفرنس میں اگر تین چار حکومتی ارکان بھی آ جاتے کیونکہ ظاہر ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج رہی ہوتی، ادھر سے اسی طرح سے جوابی چیزیں آ رہی ہوتی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے مناظر دیکھے بھی ہیں وزرا تک وہاں بیٹھی نعرے لگا رہی تھیں۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ نے کہ اگر...