کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ مئی۔جون 2025 کے سیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج آج جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہزاروں طلبہ اپنے نتائج کے منتظر ہیں، آئی جی سی ایس ای او لیول کے نتائج اگلے ہفتے جاری ہوں گے۔

کیمبرج کے اے لیول اور او لیول کے امتحانات عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ صرف پاکستان میں ہر سال تقریباً 10 ہزار طلبہ یہ امتحانات دیتے ہیں۔

نتائج کیسے دیکھیں؟

طلبہ اپنے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کیمبرج انٹرنیشنل کے آفیشل رزلٹ پورٹل کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، https://myresults.

cie.org.uk/cie-candidate-results/login

گزشتہ ماہ، کیمبرج نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا، جب جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، جو اس خطے میں بین الاقوامی تعلیم کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دعائیں رنگ لے آئیں، کیمبرج کے طلبا و طالبات کے لیے اہم خبر

گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوبی ایشیا میں کیمبرج اسکولز کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا، 24-2023 میں 894 سے بڑھ کر25-2024 میں 1,034 ہو گئی، نئے اسکولز میں سے 81 فیصد سے زائد بھارت میں قائم ہوئے۔

جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ بھارت میں موجود ہے، جبکہ 12 فیصد بنگلہ دیش میں ہیں، بھارت میں ان اسکولز کا 53 فیصد ٹیئر 1 شہروں میں ہے، جبکہ ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں میں 47 فیصد اسکولز ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بین الاقوامی تعلیم چھوٹے شہروں اور قصبوں تک بھی پھیل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے لیول بنگلہ دیش بھارت جنوبی ایشیا رزلٹ طلب کمیبرج کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے لیول بنگلہ دیش بھارت جنوبی ایشیا رزلٹ کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کیمبرج انٹرنیشنل جنوبی ایشیا اے لیول لیول کے

پڑھیں:

احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ء میں اقتصادی اشاریے مثبت رہے ہیں، جولائی میں برامدآت میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 10کروڑ ڈالر مثبت رہا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں ترسیلات زر ساڑھے 7 فیصد بڑھیں، ترسیلات 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ ابھی سفر لمبا ہے، ترقی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افراط زر نیچے آچکا ہے، گزشتہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1068 ارب روپے خرچ کیے۔ جولائی میں مہنگائی 4.1 فیصد پر آگئی، مہنگائی میں اضافے کی شرح کو بریک لگ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی شعبے کا ڈیجیٹل سینسس کیا گیا ہے، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی لانچ کیا گیا،  2035ء تک پاکستانی راکٹ کو چاند پر بھیجنے کا پلان ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا رہے ہیں، امریکا سے ٹیرف طے کیے ہیں، آنے والے سالوں میں مثبت نتائج آئیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کاروباری برادری پر منحصر ہے کہ امریکی ٹیرف سے کس قدر فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان کے لیے عالمی حالات بہت سازگار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی
  • فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان
  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب
  • آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی
  • بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 روز کیلئے بند؟ حقیقت سامنے آگئی
  • بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے